| | | | | | | |

برسبین میں بڑا ڈرامہ،بنگلہ دیشی ٹیم کو جیتنے کے بعد باہر سے واپس بلالیاگیا،پھر دوبارہ جیت

برسبین،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد زمبابوے کو محض 3 رنز سے شکست دے کر اپنے ساتھ پاکستان  کی امیدیں بھی روشن کرلیں۔یوں تینوں ٹیمیں اب آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل ریس میں برابر شامل ہیں۔برسبین میں سنسنی خیز لمحات آئے،جب  تھرڈ امپائر نے آخری بال کو نو بال قرار دے دیا،وکٹ کیپر نے بال وکٹوں کے آگے سے پکڑی تھی۔ یوں پہلے 4 رنز سے جیت کر  میدان سے باہر نکل جانے والی بنگلہ دیشی ٹیم،جشن منانے کے بعد واپس لائی گئی۔اب فری ہٹ تھی اور زمبابوے کو جیت کے لئے ایک بال  پر 4 رنز درکارتھے۔بنگلہ دیشی بیٹر اسکور نہ کرسکے،یوں وہ آخرکار 3 رنز سے جیت گئے۔

زمبابوے کا 35 رنزپر 4 وکٹ گنوانے کے بعد 100 رنز سے اوپر جانا اور 5 وکٹ کا ہاتھ میں ہونا بڑا کارانمہ تھا۔نتیجہ میں آخری اوورز میں درکار رنز کم لگ رہے تھے اور پاکستانی فینز کے دلوں کی دھڑکنیں تیز سے تیز ہورہی تھیں۔

برسبین میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سپر 12 میچ میں زمبابوے ٹیم نے بنگلہ دیش کے 150 رنز کے جواب میں اچھا آغاز نہیں لیا تھا۔ٹاپ آرڈر کے 4 بیٹرز صرف 32 رنزپر ڈھیر ہوگئے،ان میں کپتان کریگ ایرون بھی تھے جو 8 کرسکے لیکن امیدوں کے مرکز سکندر رضا کا صفر پر آئوٹ ہونا بڑا دھچکا تھا۔گزشتہ میچ کے پرفارمر شان ولیمز اکیلے فائٹ کرتے پائے گئے۔چاکا باوا نے 15 رنزکے ساتھ فائٹ کی لیکن  ریان بوری نے ولیمز کا پھر ساتھ پکڑا۔آخری 18 بالز پر 40 اسکور کی ضرورت تھی۔شون ولیمز نے کیریئر کی 10 ویں ٹی 20 انٹرنیشنل ہاف سنچری کی۔آخری2 بالز پر چوکوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش میں پریشانی کی لہر دوڑادی۔اب زمبابوے 12 بالز پر 26 رنز کے فاصلے پر تھا۔

اگلا اوور شکیب کروانے آئے،بائونڈری لگنے کے باوجود انہوں نے جادوئی انداز میں اپنی بال پر خود ہی  شون ولیمز کو رن آئوٹ کرکے سنسنی پھیلادی۔آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے،پھر 3 بالز پر 11 اسکور پھر گراوا نے چھکا مارکر میچ بدل دیا۔اگلی بال پر  وہ اسٹمپ ہوگئے۔یوں ایک اور سنسنی پھیل گئی۔اب زمبابوے کو آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے۔پاکستانیوں اور بنگلہ دیشیوں کی خواہشیں ایک تھیں کہ زمبابوے ہارجائے۔آخری بال پر بھی آئوٹ ہوگیا۔یوں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 3 رنز سے یرادیا۔زمبابوے اننگ 9 وکٹ پر 146 تک محدود ہوگئی۔تصدیق اور مصدق حسین نے 3،3 وکٹیں لیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ،بنگلہ دیش کا زمبابوے کو قابل حوصلہ ہدف

اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور 7 وکٹ پر 150 اسکور بنائے۔اوپنر نجم الحسین نے 71 رنزکی اچھی اننگ کھیلی۔موزا ربانی اورنگاراوا نے 2،2 وکٹیں لیں۔

کرک اگین نے بنگلہ دیش کے ٹاس جیتنے اور میچ جیتنے کی پیش گوئی کی تھی جو درست  رہی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *