| | | |

کپتان کے آنے سے قبل سیالکوٹ ہائی لائٹ،جلسہ کا متبادل مقام فائنل

اسلام آباد،لاہور:سیالکوٹ :کرک اگین رپورٹ

کپتان کے آنے سے قبل سیالکوٹ ہائی لائٹ،جلسہ کا متبادل مقام فائنل۔سیالکوٹ کبھی کرکٹ کے حوالہ سے پہچان رکھتا تھا،آج بھی یہاں کرکٹ کے سابق کپتان عمران خان کے حوالہ سے 14 مئی 2022 کو ہائی لائٹ ملی۔ہفتہ کی صبح سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسہ کے لئے تیار کئے گئے مقامی گرائونڈ میں انتظامیہ نے دجاوا بول دیا۔نتیجہ میں گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں،اب اطلاعات ہیں کہ سیالکوٹ جلسہ کے لئے متبادل مقام عثمان ڈار کی فیکٹری میں واقع کرکٹ گرائونڈ کوفائنل کیا گیا ہے،جلسہ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔وی آئی پی گرائونڈ میں تیاریاں تیزی سے کی جارہی ہیں۔

امریکی سازش میں شریک ایک ایک فرد کو جانتا ہوں،عمران خان کا اگلا قدم

ایک روز قبل پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے نئے انکشافات کردیئے ہیں۔کرکٹ کے سابق کپتان نے اسلام آباد میں چند صحافیوں سے ملاقات کی ہے۔ان میں موجود ایک سینئر صحافی عمران ریاض خان نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر بتایا ہے کہ عمران خان نے ایسی باتیں کی ہیں جس کا آنے والے دنوں پر بڑا اثر پڑےگا۔

سابق وزیر اعظم نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے طاقتور حلقے،اسٹیبلشمنٹ یا نیوٹرل کا ایک اندازا میرے بارے میں غلط ثابت ہوا۔ایک اندازا ان کا میرے متعلق غلط رہا۔میرا جو اندازا غلط ثابت ہوا  وہ یہ تھا کہ میں سمجھتا تھا کہ وہ کرپٹ لوگوں کو اقتدار میں آنے نہیں دیں گے،میرا یہ اندازا غلط نکلا۔ان کا اانداز ایوں غلط نکلا کہ وہ میری مقبولیت کے حوالہ سے غلط اندازا لگاگئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *