| | | | | | |

بوم بوم بمراہ شاہین سے آگے،نمبر ون بن گئے

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

بوم بوم بمراہ شاہین سے آگے،نمبر ون بن گئے

بھارت کے جسپریت بمراہ آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں نمبر ون ہوگئے ہیں۔بھارتی پیسر بائولرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن لے گئے۔انہوں نے کل انگلینڈ کے خلاف اوول میں 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں لے کر یہ اعزاز حاصل کیا ۔

بمراہ نے 5 پلیئرز کو پیچھے چھوڑا۔نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اپنی پہلی اور پاکستان کے شاہین آفریدی اپنی دوسری پوزیشن سے محروم ہوگئے ہیں۔

روہت شرما 76 کی اننگ کھیل کر ہم وطن ویرات کوہلی کے قریب آگئے ہیں۔وہ ایک اور اننگ سے کوہلی کو نمبر3 سے محروم کردیں گے ۔بابر اعظم بدستور پہلے اور امام الحق دوسرے نمبر پر ہیں۔

بھارت ٹیم رینکنگ میں پاکستان سے پہلے ہی آگے نکل گیا ۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *