| |

پاگل پن یا اندھا پن،ایک اوور میں 48 رنز،ریکارڈ

کابل،کرک اگین رپورٹ

پاگل پن یا اندھا پن،ایک اوور میں 48 رنز،ریکارڈ۔کرکٹ کبھی کبھی پاگل نتائج پن والے نتائج دیتی ہے۔ ایسا ہی کابل پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران ہوا جب صدیق اللہ اتل نے عامر زازئی کے خلاف ایک اوور میں سات چھکے لگائے۔

پاکستان کرکٹ میں نئی افواہیں،سنجیدہ حلقے پریشان

اس اوور کا نتیجہ بالآخر 48 رنز کی صورت میں نکلا جب اٹل نے نو بال پر چھکا لگایا، اسکے بعد زازئی نے اگلی گیند پر پانچ وائیڈ دے دیے۔ آخری چھ گیندیں 6 چھکوں کی تھیں۔ یہ شاہین ہنٹرز کی اننگز کا 19 واں اوور تھا ۔ 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 213 رنز بنائے۔ اتل 56 گیندوں پر سات چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 118 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

جواب میں اباسین ڈیفنڈرز کی ٹیم 18.3 اوورز میں 121 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *