| | | | |

بنگلہ دیش ہزیمت سے محفوظ،لاہور قلندرز3 ملکی کپ میں مدعو،مزید خبریں

 

ہرارے،لاہور:کرک اگین رپورٹ

لیں جی،بنگلہ دیش وائٹ واش سے بچ گیا ہے۔اپنی تاریخ کے 400 ویں میچ کو یاد گار بنادیا ہے۔اس نے ایک مشکل وقت میں زمبابوے کو شکست دے دی ۔زمبابوے میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میزبان ٹیم 1-2 سے جیت لی ہے۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں اس بار گزشتہ 2 میچز سے کم ہدف کے باوجود اس بار زمبابوے نہ جیت سکا۔
مہمان ٹیم نے 9 وکٹ پر 256 اسکور کیا۔عفیف حسین نے 85 اور انعام الحق نے 76 اسکور کئے۔سکندر رضا اس میچ میں کپتانی کررہے تھے۔وہ صفر پر رخصت ہوئے۔ٹیم بھی نہ چلی ۔32 ویں اوور میں صرف 151 اسکور بناکر آؤٹ ہوگئی۔مستفیض الرحمان 17 رنز کے عوض 4 وکٹ لےکر مرکزی ہیرو بنے۔

ادھر ایک نیوز یہ ہے کہ لاہور قلندرز ٹیم نمیبیا میں 3 ملکی کپ کھیلے گی۔میزبان ملک حکام نے قلندرز کے ساتھ جنوبی افریقا کی ٹی 20 ٹیم کو دعوت دی ہے۔

کراچی میں جاری نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے دن کا کھیل مکمل ہوگیا۔

خیبرپختونخوا انڈر 19 بلیوز نے ناردرن انڈر 19 بلیوز کے خلاف 25 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنالیے ہیں۔ اوپننگ بلے باز محمد فاروق نے 76 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے۔

اُدھر ٹی ایم سی گراونڈ میں جاری میچ میں بلوچستان انڈر 19 بلیوز نے سندھ انڈر 19 بلیوز کے خلاف چار وکٹوں پر 97 رنز بنالیے ہیں۔ اوپننگ بلے باز باسط علی نے 84 گیندوں پر 60 رنز بنائے جس میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

دوسری جانب کے سی سی اے گراؤنڈ میں سدرن پنجاب انڈر 19 بلیوز نے سنٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز کے خلاف 29 اوورز میں دو وکٹ پر 91 رنز بنائے۔ دائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز شرجیل حسن 75 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 33 رنز بنا کر ناقابل شکست لوٹے۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے شامل تھے۔

پول بی کے میچ میں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں بلوچستان انڈر 19 وائٹس نے سندھ انڈر 19 وائٹس کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 30 اوورز میں تین وکٹوں پر 120 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے باز علی اسحاق نے سب سے زیادہ 55 گیندوں پر 57 رنز بنائے جس میں 11 چوکے شامل تھے۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں، ناردرن انڈر 19 وائٹس اور خیبرپختونخوا انڈر 19 وائٹس کے درمیان صرف 28.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوا۔ ناردرن وائٹس نے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹ پر 53 رنز بنائے۔ خیبرپختونخوا انڈر 19 وائٹس کی جانب سے محمد عرفان نے نو اوورز میں چھ رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی میں گروپ کے تیسرے میچ میں سنٹرل پنجاب انڈر 19 وائٹس نے سدرن پنجاب انڈر 19 وائٹس کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 28 اوورز میں تین وکٹوں پر 68 رنز بنائے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے عثمان ندیم نے 69 گیندوں پر ناقابل شکست 26 رنز بنائے اور دو چوکے لگائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *