| | | | |

بابر سال کے آخری میچ میں فارم میں آگئے،رضوان سدا بہار،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کردیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سویپ کردیا۔کراچی میں کھیلا گیا سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ ہائی سکورنگ شو ثابت ہوا،جس میں شائقین کی دلچسپی بھی بڑھی۔مہمان ٹیم نے پہلے کھیل کر 3 وکٹ پر 207 کا مجموعہ سیٹ کیا۔3 پلیئرز اور 2 مزید آفیلشز کے کووڈ کا شکار ہونے،میچ پر مایوسی کے  بادل مندلانے کے حالات میں یہ اچھی بیٹنگ اور پاور تھی۔

تیسرا ٹی 20 آج،ویسٹ انڈین کیمپ پر کورونا کے متعدد نئے وار،میچ خطرے میں،بریکنگ نیوز

ویسٹ انڈیز کو 3 شراکتیں ہی اچھی ملیں۔66 کی اوپننگ شراکت،99 تک دوسری وکٹ کی شراکت اور تیسری وکٹ پر 192 اسکور  تک جانے کا مطلب یہ تھا کہ اسکور خوب بنے گا۔شمرا برکس نے 3 بالز پر 49 اور نکولس پورن نے 37 بالز پر 64 اسکور کئے۔وہ ناٹ آئوٹ بھی تھے۔محمد وسیم 44 رنزدے کر 2 وکٹ کے ساتھ کامیاب رہے۔شاہ نواز دھانی کا ڈیبیو یاد گار رہا،انہوں نے  4 اوورز میں 23 رنز دے کر ایک وکٹ بھی لی۔محمد حسنین کو 4 اوورز میں 49 کی مار پڑی۔شاداب نے 4 اور نواز نے 3 اوورز میں 36 رنز دیئے۔

پاکستان نے اننگ کا آغاز کیا تو سب کی توجہ بابر اعظم کی ناکام پرفارمنس پر تھی۔اسی وجہ سے وہ آئی سی سی ٹاپ نمبر ون رینک سے بھی گئے۔بہر حال آج بابر کا بھی دن تھا،محمد رضوان کے ساتھ مل کر15 اوورز میں 158 کی بڑی اوپننگ شراکت بنائی،آئوٹ ہونے والے پہلے بیٹر پاکستانی کپتان تھے،جو 53 بالز پر 79 اسکور کرگئے۔2 چھکے اور 9 چوکے مارے۔انہیں سمتھ نے  ڈریکس کے ہاتھوں کیچ کروایا۔فخرزمان آئے تو پاکستان مزید فتح کے قریب تھا،سال کی آخری  ٹی 20 اننگ کھیلنے والے محمد رضوان شاندار 87 اسکور کرکے کیچ ہوگئے،ان کی سنچری کی قوی امیدیں دم توڑ گئیں۔وکٹ کیپر نے45 بالیں کھیلیں 3 چگکے اور 10 چوکے مارے۔ایسے میں ایسے موقع کے سپیشلسٹ آصف علی آگئے ،انہوں نے 18 ویں اوور میں 2 بائونڈریز لگاکر میچ آسان کردیا۔اس کے نتیجہ میں اب 12 بالز پر 13 رنزکی دوری رہ گئی تھی۔

فخرزمان تھوڑی غلطی کرگئے اور 19 ویں اوور کی پہلی بال پر 8 بالیں 12 کی اننگ کے ساتھ پویلین لوٹے۔آصف علی نے پھر کوئی تکلف باقی نہیں چھوڑا۔پاکستان نے ہدف 7 بالیں قبل3 وکٹ پر 208 کرکے میچ 7 وکٹ سے جیتا۔سیریز 0-3 سے اپنےنام کی۔آصف علی7 بالز پر 21 کے ساتھ ناقابل شکست آئے۔شیفرڈ،ڈریکس اور سمتھ نے ایک ایک آئوٹ کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *