ایل بی آئوٹ قرار،ریویو مانگنے پر ٹم سیفرٹ اور شعیب ملک کو امپائر کاانکار،میدان سے باہر جانے کا حکم
کراچی،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 9 کے سخت میچ میں کراچی کنگزکیلئے کھیلنے والے ٹم سائفرٹ کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ قرار دے دیا لیکن اسے ریویو لینے سے روک دیا،شعیب ملک کے ساتھ ملکر ٹم سائفرٹ ریویو کا اصرار کرتے پائے گئے لیکن امپائر نے قریب آکر دینے سے انکار کردیا۔
واقعہ یہ ہوا کہ عامر جمال کی تیز شاٹ پچ بال پر ٹم سیفرٹ نے لیگ سائیڈ پر کھیلنے کی کوشش کی لیکن بال ان کے پیڈز کے اوپر لگی،زوردر اپیل پر امپائر نے انگلی کھڑی کردی۔سیفرٹ ریویو کے لیئے مشورہ کرنے شعیب ملک کی طرف چل دیئے،دونوں نے پچکے سنٹر میں کھڑے ہوکر مشاورت کی،اتنے میں ریویو کا ٹائم آئوٹ ہوگیا لیکن دونوں لاعلم تھے،جب سیفرٹ نے ہاتھوں سے ریویو کا اشارہ کیا تو امپائر نے دینے سے انکار کیا اور کہا کہ میدان سے نکل جائو۔ٹیم سیفرٹ کو41 رنزکے بعد میدان سے باہر جانا پڑا۔
پشاور زلمی کو یہ تیسری کامیابی ملی تھی۔بعد میں ری پلے پر یہ فیصلہ امپائر کال پر ہی جانا تھا۔