| | | | | | |

شعیب ملک کا سٹمپ کیوں ناٹ آئوٹ قرار،پچ پربابر اعظم کو ہنستے بتادیا،کپتان کی امپائر سے تکرار

کراچی،کرک اگین رپورٹ

شعیب ملک کا سٹمپ کیوں ناٹ آئوٹ قرار،پچ پربابر اعظم کو ہنستے بتادیا،کپتان کی امپائر سے تکرار،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شعیب ملک یقینی سٹمپ آئوٹ سے بچ نکلے،اہلیہ کا تالیاں بجاکر خوشی کااظہار،بابر اعظم امپائر سےنالاں،پچ پر کھڑے شعیب ملک نے بابر اعظم کو ناٹ آئوٹ رہنے کی وجہ بھی بتادی۔

پی ایس ایل 9 میں نیشنل بنک  سٹیڈیم  کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں شعیب ملک کو وکٹ کیپر حارث نے سٹمپ آئوٹ کیا۔تھرڈ امپائر نے کافی دیر چیک کرنے کے بعد شک کا فائدہ شعیب ملک کو دے دیا اور یوں وہ ناٹ آئوٹ قرار پائے۔پشاور زلمی ٹیم اور کپتان بابر اعظم ناخوش تھے،امپائرسے تکرار کررہے تھے کہ اتنے میں شعیب ملک نے وجہ بتادی۔

ایل بی آئوٹ قرار،ریویو مانگنے پر ٹم سیفرٹ اور شعیب ملک کو امپائر کاانکار،میدان سے باہر جانے کا حکم

سٹمپ کے مائیک سے صاف سناگیا کہ وہ بابر اعظم کو بول رہے ہیں کہ بیلز کی لائٹ نہیں جلیں،اگر وہ جل جاتیں تو میں آئوٹ ہوتا،گویا انہوں نےتسلیم کیا کہ وہ آئوٹ تھے۔

میدان میں بیلز کی لائٹ خراب دکھائی دیں،جب سیٹ کی گئیں تو بھی ایک بیل سپارک کررہی تھی،پھر تیکنیشن نے آکر ٹھیک کیا۔

کراچی کنگز اس وکٹ سے بچنے کے باعث پشاور زلمی کے خلاف دوبارہ مقابلہ کی پوزیشن پر آگئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *