| | | | | | | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ،مرغا بھی عرب امارات کی فیلڈنگ کے لئے آگیا،پاکستان سمیت 3 ٹیمیں مشکل میں

باسیٹری،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

انڈر 19 ورلڈ کپ،مرغا بھی عرب امارات کی فیلڈرز کے لئے آگیا،پاکستان سمیت 3 ٹیمیں مشکل میں ،ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ کے ایک میچ میں مرغا فیلڈنگ کرنے میدان میں آگیا،انگلینڈ کے خلاف نامساعد حالات میں عرب امارات کی فیلڈنگ سائیڈ کو مدد دینے کے لئے چکن کی یہ آمد بھی مفید نہ رہی کیونکہ مار پھر بھی خوب پڑی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ،افغانستان کا بائولنگ سے پاکستان پرا ٹیک،میچ پھنس گیا،پیش گوئی سچ

باسیٹری میں گروپ اے کے میچ میں انگلشش کھلاڑیوں نے عرب امارات کو مار مارکر ادھ موا کردیا،دوران اننگ ان کی مدد کے لئے ایک مرغا بھی میدان میں آگیا،اس طرح انگلینڈ کے خلاف فیلڈرز کی تعداد 12 ہوگئی تھی،اسکور کہاں رکنا تھا،البتہ میچ کچھ دیر رکارہا۔

انگلینڈ انڈر 19 ٹیم نے6 وکٹ پر 362 اسکور کئے،جواب میں یو اے ای کی 5 وکٹیں 61 پر گرچکی تھیں،ابھی صرف 15 اوورزکا کھیل ہوا تھا۔

ایک اور میچ میں کینیڈا کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف صرف 136 رنزبناکر ڈھیر ہوگئی،دفاعی چیمپئن نے 15 اوورز میں ایک وکٹ پر 73 اسکور بنالئے تھے۔

ادھت ٹرینیڈاد میں افغانستان پاکستان کے خلاف اچھی پوزیشن میں تھا۔240 کے تعاقب میں اس نے22 اوورز میں ایک وکٹ پر 64 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *