| | |

سٹیون سمتھ آسٹریلیا کے ون ڈے کپتان مقرر،پیٹ کمنز سمیت کئی باہر

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

سٹیون سمتھ آسٹریلیا کے ون ڈے کپتان مقرر،پیٹ کمنز سمیت کئی باہر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ جیتنے والے پیٹ کمنز کی جگہ سینئر تجربہ کار بیٹر سٹیون سمتھ آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان بن گئے ہیں۔اسکواڈ میں اور بھی کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

بھارت انگلینڈ سیریز قومی سیکنڈل بننے کا خطرہ،برطانوی وزرا حرکت میں

ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے ماہ شیڈول ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلیا کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔سٹیون سمتھ کپتان ہونگے۔چیمپئنز ٹرافی میں اب 12 ماہ سے کچھ ہی زائد وقت بچا ہے،اس لئے ون ڈے اسکواڈ میں کافی تبدیلیاں ہیں۔مارکس سٹوئنز کو ڈراپ کیا گیا ہے اور فاسٹ بائولرلانس مورس ایک روزہ فارمیٹ میں پہلی بار طلب کئے گئے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کوبچانے کیلئے بڑی تبدیلی آئی سی سی ایجنڈے میں،کیا ہونے جارہا

میلبرن،سڈنی اور کینبرا میں شیڈول 3 ایک روزہ میچزکی سیریز سے مچل مارش کو آرام دیا گیا ہے۔پیٹ کمنز بھی آرام کے نام پر  باہر ہیں۔صف اول کے پیسرز مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ بھی باہر ہوگئے ہیں۔رچرڈسن،نیتھن ایلس اور ایرون ہارڈی کے ساتھ میٹ شارٹ بھی کھیلیں گے۔

آسٹریلیا کا ون ڈے اسکواڈ

اسٹیو اسمتھ کپتان، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، آرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مارنس لیبوشگن، گلین میکسویل، لانس مورس، جھائی رچرڈسن، میٹ شارٹ، ایڈم زمپا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *