| | | | | | | |

دوسرا سیمی فائنل آج،بھارت یا انگلینڈ،فیصلے سےقبل تاریخ کا فیصلہ دیکھ لیں

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کا مقابل کون۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کا فائنل کھیلنے والا دوسرا ملک کون ہوگا،اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔آج کی فاتح ٹیم میلبرن کا رخ کرے گی،جہاں پاکستان پہلے سے موجود انتظار میں ہے۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج جمعرات 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ بھی پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

کون فیورٹ ہے۔کیا اس کے جواب کے لئے یہ کافی نہیں ہوگا بھارت نے انگلینڈ کے خلاف آخری 4 باہمی سیریز اپنے نام کی ہیں۔2 اپنے ملک میں اور 2 انگلینڈ میں جاکر۔

ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ دیکھی جائے تو اس میں بھارت کو 1-2 سے سبقت ہے ۔یہ الگ بات ہے کہ آخری بار یہ اس ایونٹ میں 2012 میں ملے تھے۔

میتھیو ہیڈن کا پھر پاکستانی ٹیم سے خطاب،اب کیا بولے

استعمال شدہ پچ پر میچ ہوگا ، آخری بار 4 نومبر کو آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان میچ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ گراؤنڈز مین نے جوس بٹلر کو یقین دلایا ہے کہ ان کے پاس تیار کرنے کے لیے کافی وقت تھا جو تھکی ہوئی پچ کی طرح برتاؤ نہیں کرے گی۔  آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان کی پچ کا آغاز سست اور اچھال میں متضاد تھا، لیکن رات کو یہ اچھی طرح سے  تبدیل ہوگئی۔ افغانستان 168 رنز کا تعاقب کرنے کے قریب آگیا تھا۔ ٹاس جیتنے پر تعاقب کرنا ایک اچھا خیال ہوسکتا ہے۔صبح کے وقت بارش کی پیش گوئی ہے لیکن میچ کے وقت موسم بہتر ہوگا۔

انگلش ٹیم فٹنس مسائل میں ہے۔اب تک پہلے میچ کی ہی ٹیم ہر میچ میں کھلائی ہے۔کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔مارک ووڈ اور نہ ہی داؤد ملان مکمل طور پر فٹ ہیں لیکن انگلینڈ انہیں زیادہ سے زیادہ وقت دےرہا ہے۔ ملان نے ایک پیڈ کے ساتھ تھوڑی دیر کے لئے بیٹنگ کی ، ووڈ نے تقریبا دو اوورز بالز کیں۔  کرس جاردن کو ریزرو پلیئرز میں رکھا ہے۔وہ کھلائے جاسکتے ہیں۔ فل سالٹ نے طویل عرصے تک نیٹ میں بیٹنگ کی۔ہے۔وہ ڈیوڈ ملان کی جگہ لیں گے۔ 

روہت شرما نے یقین دلایا ہے کہ وہ فٹ ہیں اور کھیلیں گے۔بھارتی ٹیم پاکستان کے مقابل آنا چاہے گی۔یہ ایک بڑا دبائو سے بھرپور میچ ہوگا،اس میچ کی ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ پر جاسکتی ہے اور بھارتی ٹیم انگلینڈ کو شکست بھی دے سکتی ہے لیکن اگر یہ صرف اور 1992 ورلڈ کپ کا چیپٹر چل رہا ہےتو پھر کچھ بھی ہوجائے۔انگلینڈفائنل میں آجائے گا اور وہ اتفاق سے آج پہلے بیٹنگ کرتا بھی دکھائی دے سکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *