| | | | | | | |

پاکستانی ٹیم میلبرن لینڈ کرگئی،بھیانک پیش گوئی کی مزید تفصیلات

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

مشن ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کے لئے پاکستانی کرکٹ  ٹیم میلبرن پہنچ گئی ہے۔سڈنی سے آج صبح ٹیم روانہ ہوئی تھی۔قومی اسکواڈ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں شرکت کے لئے میلبرن پہنچ گیا۔اسکواڈ کل صبح 11 بجے ایم سی جی میں نیٹ سیشن کرے گا ۔ٹورنامنٹ کا فائنل 13 اکتوبر کو ایم سی جی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی اور فائنل کی ٹکٹ کٹوالی تھی۔دوسری ٹیم کا فیصلہ آج بھارت اورانگلینڈ میچ کے ساتھ ہوگا۔

جیسا کہ کرک اگین پہلے بلکہ 24 گھنٹہ قبل رپورٹ کرچکا ہے کہ میلبرن میں اتوار کو بارش کی توقع ہے اور فائنل کے متبادل روز بھی بارش کا امکان ہے اور دونوں دن 95 سے 80 فیصد پیش گوئی کی جاچکی ہے۔اس حوالہ سے مزید رولز یہ ہیں کہ کم سے کم 5 اوورز فی اننگ کا کھیل ہونا ضروری ہے۔اگر پہلے روز 10 اوورز فی اننگ تک کھیل نہ ہوسکا تو دوسرے دن کی اپنی افادیت ہوگی ورنہ پھر کم اوورزپر اتوار کو ہی فیصلہ کردیا جائے گا۔

سیمی فائنلز سے قبل ہی فائنل کے لئے بھیانک پیش گوئی،ریزروڈے پر بھی بارش متوقع

کرک اگین کی 24 گھنٹے قبل کی محکمہ موسمیات اور میلبرن فائنل سے متعلق رپورٹ کا لنک اوپر موجود ہے۔کلک کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *