| | | | | | |

بهارت جاگ گیا،افغانستان پر ڈبل سنچری سے حملہ

 

ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ

افغانستان کو 211 رنز کا بڑا ہدف ملا ہے.کرکٹ ٹیم کا جنون بھی دھیما پڑنے لگا.بهارت نے اس کی خطرناک بائولنگ کو بے اثر کرکے رکهدیا ہے. آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں بھارت اب جاگا ہے. افغانستان کی جس ٹیم کو اس نے مارا ہے .اس کی امیدیں بھی اب گل ہونے لگی ہیں.
ابو ظہبی میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا.اس فیصلہ کا اسے خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا.
کے ایل راہول اور روہت شرما نے آتے ہی اٹیک کردیا
نتیجہ میں افغان گیند باز اپنی لائن و لینتھ بھول گئے. بھارت کو 14 اوورز اور کچھ گیندوں پر 140 رنز کا بڑھیا آغاز مل گیا. آئوٹ ہونے والے پہلے بیٹر روہت شرما تھے جو 47 بالز پر 74 رنز کرکے کریم جنت کا شکار بنے.روہت نے 3 چھکے اور 8 چوکے مارے تھے. تھوڑی دیر بعد کے ایل راہول بھی 48 بالز پر 69 کرکے گلبدین نائب کے ہاتهوں بولڈ ہوگئے لیکن راشد خان سمیت کوئی اسپنر بھارت کے بلے بازوں کو کور نہ کرسکا. رہی سہی کسر پنت اور پانڈیا نے نکال دی.
بھارت کا اسکور 200 سے اوپر کردیا. بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 2 وکٹ پر 210 رنز کرنے میں کامیاب ہوئی. ایونٹ میں پہلی ڈبل سنچری بن گئی ہے. پانڈیا 13 بالز پر 35 اور پنت اتنی ہی بالز پر 27 کرے.
نوین الحق کو 4 اوورز میں 59 کی مار پڑی.راشدخان نے 36 رنز دے دیئے. دونوں کو کوئی وکٹ نہ ملی.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *