| | | |

الجزیرہ پر بھی پی سی بی ہدف تنقید،کرکٹ ویڈیو میں بھٹو فیملی پر زور

لاہور،کرک اگین رپورٹ

الجزیرہ پر بھی پی سی بی ہدف تنقید،کرکٹ ویڈیو میں بھٹو فیملی پر زور۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کی جانب سے ایک متنازعہ ویڈیو چلائے جانے کے چرچے ہمسایہ ملک سے ہوتے ہوئے پوری دنیا میں ہوگئے ہیں۔ہندوستان ٹائمز اور بی بی سی کے بعد الجزیرہ نے بھی اسے ہدف تنقید بنایا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو سیاست زدہ قرار دیا ہے۔

شیم آن پی سی بی ٹاپ ٹرینڈ،انضمام الحق،مصباح ملازم،کمیٹی چپ،بڑے نام کیوں خاموش

پی سی بی نے اپنے پلیٹ فارم سے گزشتہ روز ملککے 76 ویں یوم آزادی پر ایک ویڈیو چلائی،جسے پاکستان کرکٹ ہسٹری قرار دیا گیا۔اس میں 1952 سے 2023 تک پاکستان کرکٹ کےارتقائی سفرکی جھلکیاں دکھائی گئیں۔آئی سی سی کا پہلا ایونٹ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی ورلڈکپ 1992 کی 11 یادگار تصاویر لگائی گئیں لیکن ان میں فاتح کپتان عمران خان کی تصویر نہ تھی۔

ایسے میں اسی ویڈیو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین،سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی بیٹی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی تصاویر چلائی گئیں لیکن ملکی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان  نہیں تھے۔

کرکٹ میں سیاست،بھارت کو درس دینے والا پی سی بی جھوٹاثابت،دشمن ملک سے بڑاگھنائونا عمل

الجزیرہ لکھتا ہے کہ پچھلے چند مہینوں میں، خان کے نام کا ذکر کرنے یا ان کی تصویر دکھانے والے براڈکاسٹروں پر ڈی فیکٹو پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پاکستان کی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی ان کی تقاریر اور پریس کانفرنسوں کو کسی بھی قسم کا ایئر ٹائم دینے پر پابندی لگا دی ہے۔عمران خان نے 20 سال سے زائد عرصے تک بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی، 1992 میں پاکستان کو ورلڈ کپ ٹائٹل دلانے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔وہ بڑے پیمانے پر کھیل کی تاریخ کے بہترین کرکٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔پی سی بی کھیلوں کا ایک آزاد ادارہ ہے، اکثر ملک کی سیاسی قیادت کے کہنے پر منظم کیا جاتا رہا ہے، جس میں اعلیٰ تقرریاں  باڈی کے چیئرمین سمیت  وزیر اعظم سے آتی ہیں۔

پی سی بی کی سفاکیت،پاکستان کی کرکٹ ہسٹری سے عمران خان کو نکال دیا،فینز برہم

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *