| | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،ایک اپ سیٹ ہوگیا،زمبابوے ایونٹ سے باہر،دوسرے کا انتظار

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ  2022 کی ریس سے چوتھی ٹیم باہر ہوگئی۔گروپ 2 کی سیمی فائنل ریس میں  شامل زمبابوے کو کمزور ٹیم نیدرلینڈز سے اپ سیٹ شکست ہوئی ہے۔ڈچ ٹیم کی اس مرحلہ میں یہ پہلی مگر بے ضرر جیت ہے ،جب کہ اس میچ سے قبل  تک ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہونے کے باعث زمبابوے ٹیم جو سیمی فائنل دوڑ میں شریک تھی،اب نہیں رہی۔نیدرلینڈز کے ساتھ زمبابوے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

ایڈیلیڈ اوول میں بدھ کی صبح کھیلے گئے میچ میں زمبابوے ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے باوجود  نہ چلی۔پاکستانی ٹیم کو ہرانے والی یہ افریقن ٹیم 4 بالز قبل صرف 117 رنزبناکر آئوٹ  ہوگئی۔سکندر رضا 40 اور شون ولیمز 28 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔آخری 5 وکٹیں 25 اسکور کا اضافہ کرسکیں۔ڈچ بائولر میکرین نے29 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے اگلے 2 میچز،بھارت بنگلہ دیش سے ہارسکتا؟بارش ہوئی تو

جواب  میں ڈچ ٹیم نے ہدف 12  بالیں قبل 5 وکٹ پر پورا کرلیا۔اوپنر میکس اودائو نے شاندار ہاف سنچری اسکور کی۔وہ 52 رنزبناکر آئوٹ ہوئے لیکن اس وقت زمبابوے کو دیر ہوچکی تھی۔اسے جیت کے لئے 29 بالز پر 8 اسکور بنانے تھے جو مشکل نہ تھے۔زمبابوے کو 5 وکٹ سے شکست ہوئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *