| | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ کے اگلے 2 میچز،بھارت بنگلہ دیش سے ہارسکتا؟بارش ہوئی تو

ایڈیلیڈ۔کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ کے اگلے2 میچز،بھارت اور بنگلہ دیش ٹاکرے میں پاکستان کی سانسیں ساتھ۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022  ایڈیلیڈ منتقل ہورہا ہے۔گروپ میچز کے اختتامی وقت میں ایڈیلیڈ اوول گروپ 2 کے میچ آج دکھائے گا۔گروپ 1 کی طرح گروپ 2 کی صورتحال پیچیدہ نہیں ہے،اگر میچزکے نتائج ٹیموں کی ظاہری طاقت کے مطابق سامنے آئیں تو قریب سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہے،اس میں گڑ بڑ کے لئے ایک گڑ بڑ نتیجہ درکار ہے۔

گروپ 2 کا ایک میچ زمبابوے اور نیدرلینڈز کے درمیان صبح  9 بجے شروع ہوگا۔زمبابوے ٹیم پاکستان کو شکست دینے کی وجہ سے ابھی بھی فائنل 4 کی آس رکھتی ہے۔یہ الگ بات ہے کہ اس صدی میں اسے متعدد مواقع ملے کہ وہ ٹاپ 4 ٹیموں میں شامل ہوسکے ،ممکن نہ ہوسکا۔اس سب کے باوجود آج اپنے چوتھے میچ میں اس نے اگر کامیابی حاصل کرلی تو  وہ ٹیبل پر 4 میچزکے بعد بھی دوسرے نمبر پر آجائے گی،کیوں کہ اس کے 5 پوائنٹس ہوجائیں گے۔یہ پوزیشن بھلے چند گھنٹوں کے لئے ہو،مگر ہوگی ضرور۔ویسے اس کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات معدوم ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل،گروپ ون کی ڈرامائی صورتحال ،ترپ کا پتا کس کے پاس

بدھ 2 نومبر کو ایڈیلیڈ ہی میں اسی گروپ کا ایک اور میچ بنگلہ دیش اور بھارت کھیلیں گے۔گزرے عشرے میں یہ دونوں ٹیمیں جب بھی ملیں،ان میں کانٹے کی جنگ ہوئی ہے لیکن غلبہ بھارت کا ہی تھا۔ہسٹری میں بنگلہ دیش بھارت کے خلاف واحد ٹی 20 میچ ہی جیت پایا ہے،وہ چاہے گا ایک اور یہی جیت لے،کیونکہ یہ فتح اسے سمی فائنل کی آرزو دلائے گی۔سادہ سی بات ہے کہ بنگلہ دیش اپنے باقی ماندہ دونوں میچز میں بھارت اور پاکستان کو ہرادے تو سیمی فائنل کنفرم ہوگا۔

 ورلڈ کپ میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے مقابلے میں آگ بھڑکنے کا امکان ہے۔ خاص طور پر اگر آپ کو یاد ہو کہ ٹورنامنٹ میں ان دونوں فریقوں کی آخری بار ملاقات میں کیا ہوا تھا۔ اس 2016 کے  میچ میں شامل بہت سے کھلاڑی ریٹائر ہو چکے ہیں، بہت سے دوسرے آگے بڑھ چکے ہیں، لیکن کچھ باقی ہیں۔ اس مقابلے کی یادیں یقینی طور پر مداحوں کے دلوں میں  تازہ ہیں۔ کھلاڑی بھی ایسے میچ نہیں بھولتے۔بنگلہ دیش،بنگلور 2016 کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرے گا،۔ پھر بھی بدھ کے تصادم میں ایک یادگار مقابلے کی تمام تر چیزیں شامل ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ،انگلینڈ کیویز سے جیت گئے،آسٹریلیا کے لئے الارم بج گیا

بنگلہ دیش اگر جیتا تو بھارت واقعی خطرے میں چلاجائے گا۔اس لئے کہ پھر اس کی جگہ لینے کے لئے ایک نہیں،2 امیدوار ہوجائیں گے۔ایک پاکستان اور دوسرا بنگلہ دیش۔اگر آج بنگلہ دیش ہارگیا اور بھارت جیت گیا تو پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کا باہر ہونا  قریب ہوگا۔پاکستان کی تمام تر ہمدردی آج بنگلہ دیش کے ساتھ ہوگی۔بھارتی ٹیم آخری میچ میں جنوبی افریقا سے ہاری ہے اور بنگلہ دیشی ٹیم زمبابوے سے بمشکل جیت پائی ہے۔مسائل بھی دونوں جانب ہیں ۔اس کے باوجود یہ سب آسان نہیں ہوگا۔

ایڈیلیڈ میں بارش کی پیش گوئی ہے۔میچ متاثر ہوسکتا ہے۔بارش بھی ہوجائے تو بھی پاکستان کو فائدہ نہیں ہونے والا،اس لئے کہ اسے پھر 2 میچز جیتنے کے ساتھ ایک بار پھر بھارت کی شکست کی امید کرنی ہوگی جو مشکل امر ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل،پاکستان سمیت تمام کے چانسز کا جائزہ،بھارت باہر بھی ہوسکتا

پاکستانی وقت کے مطابق پہلا میچ صبح 9 بجے اور دوسرا دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *