| | | | | | |

سری لنکن پھر ٹاپ پر،کامن ویلتھ کرکٹ پر حملہ،پیٹ کمنز 2 سیریز سے باہر

کولمبو،میلبورن،برمنگھم:کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

گال ٹیسٹ کا تیسرا روز اور پہلا سیشن سری لنکا کے نام رہا ہے،پاکستانی گیند باز پورے سیشن میں صرف ایک وکٹ ہی لے سکے ہیں۔سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں 2 وکٹ پر 132 رنزبنالئے ہیں۔اوشانڈا فرنینڈو 64 اور کوشال مینڈس 45 پر کھیل رہے ہیں۔پاکستان کی جانب سے اب تک  دونوں وکٹیں محمد نواز نے لی ہیں۔سری لنکا کی مجموعی برتری 136 رنزکی ہوگئی ہے اور یہ الارمنگ صورتحال ہے۔

ایشیا کپ کی نئی اپ ڈیٹ،پاکستان ٹیسٹ میچز بڑھانےپرکوشاں، ،بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ نیوز

کامن ویلتھ گیمز میں اس بار خواتین کرکٹ شامل ہے لیکن ساتھ ہی کووڈ 19  نے حملہ کردیا ہے۔کیوی خواتین ٹیم کی اسپن آل رائونڈر  امیلا کیئر کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،انہیں آئی سولیشن میں بھیج دیا گیا ہے،کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ مقابلے 28 جولائی سے شروع ہونگے،پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی شامل ہے۔

آسٹریلیا نے زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورز سیریز سے پیٹ کمنز کو ڈراپ کردیا ہے۔یہ میچز اگست کے آخر اور ستمبر کے شروع میں کھیلے جائیں گے،آسٹریلیں میڈیا کے مطابق ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کو آرام  دیا گیا ہے۔اسپنر ایڈم زمپا کی اسکواڈ  میں واپسی ہوئی ہے۔آسٹریلیا اور زمبابوے کی 3 ون ڈے میچز 28 اگست،31 اگست اور 3 ستمبر کو آسٹریلیا میں ہونگے۔اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف 6 ستمبر ،پھر 8 اور پھر 11 ستمبر کو 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ایرون فنچ کپتان ہونگے۔سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر بھی کھیلیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *