| | | | | | | | |

ایشیا کپ کی نئی اپ ڈیٹ،پاکستان ٹیسٹ میچز بڑھانےپرکوشاں، ،بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ نیوز

کولمبو،دبئی،لندن:کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ کی نئی اپ ڈیٹ،پاکستان ٹیسٹ میچز بڑھانےپرکوشاں، ،بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ نیوز۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے،گزشتہ روزز کرک اگین نے رپورٹ کیا تھا کہ تیسرے ملک سے روابط ہوگئے ہیں،اب تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے باظابطہ اس کا فیصلہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات نے بھی ایونٹ کروانے کی حامی بھرلی ہے۔سری لنکا کے پاس ایونٹ کی میزبانی کے رائٹس ہونگے۔ایونٹ مجوزہ شیڈول 27 اگست کی بجائے 26 اگست سے کھیلا جائے گا۔

ایم سی سی کمیٹی کے اجلاس میں آئی سی سی کے مجوزہ قوانین  کا جائزہ لیا گیا ہے،آنے والے وقت میں ایک اور تبدیلی ہونے جارہی ہے،اس کا حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی اگلی 4 سال کی 12 ٹیسٹ سیریز میں 8 سیریز کے میچز 3 رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،اس کے لئے حتمی مشاورت جاری ہے۔باقی 4 میچزکی سیریز 2 میچز پر ہوگی،اس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ 32 ٹیسٹ میچز کے لئے کام کررہا ہے۔کرک اگین ذرائع کے مطابق  2 ممالک نے تاحال 3 میچز کی سیریز کی حامی نہیں بھری ہے،اس لئے اس پر مشاورت جاری ہے،اگر یہ سیریز بھی 2 میچز کی ہوئیں تو میچز کی تعداد30 یا 28 تک ہوسکتی ہے۔حتمی فیصلے اگلے چند روز میں متوقع ہیں۔

ڈرامائی تبدیلی،ایشیا کپ کی سری لنکا سے منتقلی،نئے میزبان سے روابط تیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں تیسری پوزیشن کے لئے 70 سے 80 رنزکی ایک اور  اننگ درکار ہوگی،اگر وہ سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں یہ کرگئے تو وہ سیدھا تیسری پوزیشن پر آجائیں گے،اس وقت وہ 815 ریٹنگ کے ساتھ چوتھے اور سٹیون سمتھ 848 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

زمبابوے نے آئی سی سی ٹی 20 کوالیفائر جیت لیا ہے،فائنل میں نیدر لینڈ کو ہرایا ہے،یوں وہ زمبابوے ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 میں پہلے مرحلے کی گروپ بی میں جائے گا،نیدر لینڈ گروپ اے میں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *