| | | | | | |

پی سی بی کی سفاکیت،پاکستان کی کرکٹ ہسٹری سے عمران خان کو نکال دیا،فینز برہم

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی سی بی کی سفاکیت،پاکستان کی کرکٹ ہسٹری سے عمران خان کو نکال دیا،فینز برہم۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ مسخ کرڈالی۔ہسٹری،پاکستان نہیں بلکہ تاریخ کے کامیاب کپتان عمران خان کو نکال دیا۔موجودہ پی سی بی رجیم نے یوم آزادی پر ایک ویڈیو جاری کی ہے،اس میں پاکستان کرکٹ کی ابتداسے 2023 تک کی فوٹیج،اہم کامیابیاں اور تاریخ ساز پرفارمنسز دکھائی گئی ہیں لیکن ان میں عمران خان کہیں نہیں۔

انگلینڈ کرکٹ تاریخ کا بڑا یوٹرن،بین سٹوکس ورلڈکپ کیلئے دستیاب،ریٹائرمنٹ واپس

عظیم آل رائونڈر عمران خان نے 1983 سے 1992 تک پاکستان کی قیادت کی،ان کے دور میں ٹیم انگلینڈ اور بھارت جیسے ممالک مین تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ سیریزجیتی جب کہ ویسٹ انڈیز میں ڈرا سیریز کھیلیں۔بھارت میں آسٹریلیشیا کپ جیتا اور یہی نہیں 1992 ورلڈکپ بھی جیت لیا۔

کرکٹ کو بام عروج دینے والا کہاں،ہیڈ کوارٹر میں نیا جہاں

پی سی بی نے ورلڈکپ 1992 کی11 فوٹیجز چلائی ہیں لیکن کسی میں بھی عمران خان نہیں ہیں۔سوشل میڈیا پر کرکٹ فینز نے شدید برامنایا ہے اور ممتاز تجزیہ نگاروں اور تبصرہ نگاروں نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی ویڈیو جاری کرے اور اس میں عمران خان کا ذکر کرے۔

رمیزراجہ آج یوم آزادی پر 61 ویں سالگرہ منارہے،کپتان کو بھول گئے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *