| | | | | |

ایشیا کپ کی میزبانی پر ساروگنگولی کا حیران کن رد عمل

لندن،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ کی میزبانی پر ساروگنگولی کا حیران کن رد عمل۔بھارتی بورڈ کے سربراہ ساروگنگولی لارڈز میں دیکھے گئے،وہ نیٹ پریکٹس میں بھی اترے،اس کی وجہ یہ ہے کہ آج لارڈز میں بھارت اور انگلینڈ دوسرے میچ کے لئے مدمقابل ہیں۔ساروگنگولی ایم سی سی کمیٹی اور آئی سی سی اجلاس کے لئے انگلینڈ میں موجود ہیں۔

ایشیا کپ شیڈول آگیا،پاک بھارت مقابلہ کی تاریخ بھی سیٹ

لندن میں ساروگنگولی ایشیا کپ پر بات کرنے سے باز نہیں آئے،ساتھ میں ایسی باتیں کیں کہ جس سے شک پیدا ہو۔ان سے سری لنکن حالات اور ایشیا کپ کے ہونے نہ ہونے کی بات ہوئی تو انہوں نے یہ نہیں کہا کہ ابھی تک کیا ہے یا پرامید ہیں کہ حالات درست ہونگے،ایونٹ سری لنکا میں ہونا چاہئےْ

سارو گنگولی نے اس کے برعکس یہ جملے پاس کئے ہیں کہ ہم سری لنکا کے حالات مانیٹر کررہے ہیں۔ابھی میں کوئی تبصرہ کرنہیں سکتا،ضرورت پڑی تو کوئی بھی فیصلہ ہوجائے گا،اس کے بعد بھارتی میڈیا نے ایشیا کپ کے سری لنکا سے بھارت منتقل ہونے کی سوالیہ ہیڈ لائنز لگادیں۔

سوال یہ نہیں ہے کہ ایونٹ بھارت منتقل ہوسکتا ہے؟کیسے ہوسکتا ہے،اس لئے کہ متبادل وینیوز میں متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ بھارتی میڈیا ایک جانب سری لنکا کے حالات کا ذکرکررہا ہے تو ساتھ میں جاری کرکٹ کی بھی بات کی لیکن اس میں بھی ڈنڈی ماری ہے،آسٹریلیا کے ختم ہوجانے والے دورے کا ذکر کیا ہے لیکن پاکستانی ٹیم ایک ہفتہ سے وہاں موجود ہے،اس کا ذکر ہی گول ہے،کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں،وہ بھی مانیٹر ہونگے۔

ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر 2022 تک شیڈول ہے۔پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ممکن ہے،تفصیلی شیڈول ابھی جاری ہونا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *