| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،بھارت رن ریٹ بہتر کرنے میں کامیاب،افغانستان ہارگیا،عجب الزامات

ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ

افغانستان بھاری مارجن سے ہارگیا۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ سپر مرحلہ کے آغاز کے 12 ویں روز،تیسرے میچ کے بعد بھارت کا پوائنٹس ٹیبل پر کھاتہ کھلاہے،اس نے یہی نہیں بلکہ 66 رنز کےبھاری بھرکم مارجن سے جیت کر اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کی کوشش کی ہے۔ادھر افغانستان کی مایوس کن کارکردگی اور یکطرفہ میچ نے ٹوئٹر صارفین کو نیا راستہ دکھایا ہے اور پاکستان میں میچ فکسنگ کے عنوان سے یہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔میڈیا پر یہ باتیں بھی جاری ہیں۔

ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم کی پچ ویسے حیران کن طور پر تبدیل ہوئی۔ایک روز قبل یہاں کھیلے گئے میچزمیں  بنگلہ دیش 84 پر فارغ ہوا تھا۔پاکستان کو نمیبیا جیسی کمزور ٹیم کے خلاف پہلے 12 اوورز میں پسینہ بہانا پڑا تھا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھلایا،ایسا پہلی بار ہوا کہ ایونٹ کی تاریخ میں 200 سے زائد کا اسکور بنا،ایسا بھی پہلی بار ہوا کہ پہلے بائولنگ والی ٹیم بری طرح ناکام ہوئی،بعد میں بیٹنگ والی سائیڈ ایک لمحہ کے لئے بھی نہ کھؑڑی ہوسکی۔

روہت شرما اور کے ایل راہول نے 140 رنزکی اوپننگ شراکت قائم کی۔نتیجہ میں آخر میں 13،13 بالز پر رشی پنت نے 27 اور ہردک پانڈیا نے 35 رنز جڑ کر بھارت کا اسکور 2 وکٹ پر 210 تک پہنچادیا۔روہت شرما 74 اور کے ایل راہول 69 کر کے آئوٹ ہوئے۔گلبدین نائب اور کریم جنت نے ایک ایک آئوٹ کیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کا پلان لاہور میں کیسے بنا،محمد حفیظ بتارہے

افغانستان کا جوابی آغاز مایوس کن تھا۔13 کے مجموعہ پر دونوں اوپنرز حضرۃ اللہ زازائی 13 اور محمد شہزاد صفر پر پویلین لوٹ گئے۔رحمان اللہ گرباز 19 اور گلبدین نائب 18 کرسکے۔نجیب اللہ زردان 11 کے مہمان ثابت ہوئے۔69 پر آدھی ٹیم کے جانے کے بعد کپتان محمد نبی اور کریم جنت نے ہزیمت کو بڑی سے چھوٹی میں بدلنے کی کوشش کی۔نتیجہ میں افغانستان کیپوری ٹیم ڈھیر نہیں ہوئی،پھر بھی محمد نبی آخر میں 35  اور راشد خان صفر پر گئے۔افغانستان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 144 کرسکی اور 66 رنز سے ہارگئی۔کریم جنت 42 پر ناقابل شکست رہے۔

بھارت کی جانب سےروی چندرن ایشون نے 14 رنز دے کر 2 آئوٹ کئے۔محمد شامی نے 3 آئوٹ کئے،جسپریت بمرا اور روندرا جدیجا نے ایک ایک آئوٹ کیا۔

بھارت اس کامیابی کے بعد  موہوم سی امید کے ساتھ آگے بڑھا ہے،اب اس کی امیدیں افغانستان و دیگر سے ہیں کہ وہ نیوزی لینڈ کو ایک شکست دے دے،پھر بھارت آخری میچز میں نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کے خلاف نیٹ رن ریٹ بہتر کرکے سیمی فائنل کا امیدوار بنے گا۔

افغانستان کے خلاف بڑی کامیابی کے ساتھ بھارت کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہوا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *