| | |

بنگلہ دیش کو بائولرز کی شاندار بائولنگ کے باوجود اننگ کی شکست کا خطرہ

نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ

AFP/Getty Images

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ میں مشکل میں ہے،بیٹنگ میں ناکامی کے بعد اس کے بائولرز نے اگرچہ ویسٹ انڈیز کو 265 کے اسکور پر شکار کرلیا لیکن کیا کریں کہ دوسری اننگ میں بھی اس کی بیٹنگ مدد نہیں دے رہی ہے۔

انگلینڈ کا نیا ریکارڈ،2 رنز کی کمی سے منفرد ترین اعزاز سے محروم

میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 265 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔کپتان کریگ بریتھویٹ یوں بدقسمت رہے،انہوں نے 94 رنزبنائے،وہ آئوٹ ہوگئے۔بلیک ووڈ نے 63 کی اننگ کھیلی۔آخری 5 کھلاڑی 35 رنز کا اضافہ کرسکے۔مہدی حسن مرزا نے59 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش کی پہلی اننگ کے اسکور  103 رنز پر 162 رنزکی برتری لی۔جواب میں مہمان ٹیم کے 2 کھلاڑی 50 پر پویلین لوٹ گئے تھے۔تمیم اور مہدی حسن آئوٹ ہوچکے تھے۔

بنگلہ دیش اب بھی 112 رنزکے خسارے میں ہے۔آج کھیل کا تیسرا دن ہوگا،بنگلہ دیش اننگ کی شکست کے خطرے سے دوچار ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *