| | | | |

روہت شرما نے رضوان کو کیا کہا،وکٹ کیپر اور نواز کی گفتگو بھی ساتھ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کہتے ہیں کہ بھارت کےخلاف جیت میں اہم کردار تمام پلیئرز کا رہا ہے،باقی جو ہوتا ہے،اللہ پاک کی جانب سے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہر میچ اہم ہوتا ہے اور فائنل سے زیادہ بڑا ہوتا ہے،مجھے پورا یقین تھا کہ ہم جیتیں گے،لڑکوں نے اچھاپرفارم کیا۔

مین آف دی میچ محمد نواز کہتے ہیں کہ مجھے جوپلان دیا گیا تھا،اس پر ورک کیا،کوئی دبائو نہیں تھا۔بھارتی ٹیم بہترین ٹیم ہے۔اس سے میچ بھی بڑا ہوتا ہے،اس کا دبائو اپنا ہوتا ہے ،میں نے بائولنگ اور بیٹنگ میں فوکس رکھا،اللہ پاک نے کامیابی دی۔

ایشیا کپ سپرفور2022،پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا،کرک اگین پیش گوئی سچ

ادھر پاکستانی اننگ کے دوران جب محمد رضوان بیٹنگ کررہے تھے تو  ایک بار روہت شرمانے قریب آکر ان کے گلے میں ہاتھ ڈالا،ایک جانب اشارہ کرکے وہ کچھ کہہ رہے تھے،۔محمد رضوان سے جب اس کا پوچھا گیا تو وہ حسب سابق مسکراپڑے،انہوں نے کہا ہے کہ وہ تو انہوں نے جو کہنا تھا،کہدیا۔میں بتانہیں سکتا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *