لاہور ،دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔بھارتی پرچم پاکستانی سٹیڈیمز سے غائب،پی سی بی کا رد عمل آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
پاکستانی سٹیڈیم سے بھارتی جھنڈا غائب۔ بھارتی میڈیا نے طوفان اٹھا رکھا ہے۔پاکستان نے آئی سی سی قوانین کا لحاظ رکھا ہے لیکن بھارتی پروپیگنڈا ویسے ہی دم توڑ گیا ہے،جیسے چیمپئنز ٹرافی کو پاکستان سے باہر منتقل کرنے،بھارتی بورڈ کے جیتنے اور شرٹس پر چیمپینز ٹرافی لوگو پاکستان نام کے ساتھ نہ لگانے کی خبریں بے بنیاد نکلی تھیں۔
نتیجے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا جواب بھی آگیا ۔اسی تناظر میں بنگلہ دیش کا جھنڈا بھی ابھی تک سٹیڈیم میں دکھائی نہیں دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع سے علم ہوا ہے کہ انڈیا کی ٹیم پاکستان نہیں آرہی، اس لیے اس کا جھنڈا ہم نے سٹیڈیمز میں نہیں لگایا اور اس کے سارے میچز دبئی میں ہیں ۔بنگلہ دیش کا جھنڈا ابھی تک اس لیے نہیں لگایا گیا کہ ابھی وہ پاکستان پہنچے نہیں ہیں ،جب وہ پہنچیں گے تو ان کا جھنڈا لگ جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی قوانین کہتے ہیں کہ ایسے ایونٹ کیلئے ایک اسٹیڈیم میں 4 ممالک کے جھنڈے لگائے جاسکتے ہیں اور 2 ممالک ایسے جن کا میچ ہوگا۔
لگتا ہے ایک نئی بحث چھڑ جائے گی ۔اس سے خاصی تلخی پیدا ہو گی۔