نئی دہلی،کرکٹ رپورٹ
یہ ایک دلچسپ خبر ہے کہ بھارت اپنا اگلا ہیڈ کوچ کسے بنانے جارہا ہے،غیر ملکی میڈیا اور ویب سائٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اور اگلے امیدوار میں خاصے مذاکرات ہوچکے ہیں اور اس حوالہ سے جلد ہی باقاعدہ اعلان ہوگا۔موجودہ ہیڈ کوچ روی شاستری ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد اپنی جاب چھوڑ رہے ہیں،انہوں نے بھی طویل عرصہ اس پوسٹ پر گزارا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے سابق پلیئر اور انڈر 19 کرکٹ انڈسٹری کو کھڑا کرنے والے راہول ڈریوڈ کو اپنی نیشنل ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے،اس کا عبوری نظارہ ہمیں ورلڈ ٹی 20 کپ کے فوری بعد دیکھنے کو ملے گا،جب بھارتی ٹیم ہوم گرائونڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورزکی سیریز کھیلے گی،اس وقت عبوری کوچ راہل ڈریوڈ ہونگے،اس کے بعد انہیں معاہدے کے تحت مستقل ہیڈ کوچ بنایا جائے گا،ڈریوڈ اس سے قبل بھی عارضی بنیادوں پر یہ کام کرچکے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور ملکی کرکٹ کے لئے اس میں بڑا سبق موجود ہے کہ کیسے لیجنڈری کرکٹر کو بچوں کی کوچنگ پر لگایا جاتا ہے۔ایک عشرے تک اس سے اپنی انڈسٹری کھڑی کی جاتی ہے اور اس کے بعد اسے سامنے لایا جاتاہے۔یہاں بھی مستقل ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا چیلنج درپیش ہے۔ثقلین مشتاق عبوری ہیڈ کوچ بنائے گئے۔ورلڈ ٹی 20 کے بعد پاکستانی بورڈ غیر ملکی کوچ لانے کا متمنی ہے۔ڈریوڈ کی تقرری پاکستان کے لئے کھلا سبق ہوگی۔