دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان سدے شکست کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی فزیکلی منہ چھپانے پر مجبور ہوگئے ہیں جب کہ سابق پاکستانی پیسر شعیب اختر نے ہر بھجن سنگھ سے پوچھا ہے کہ اب بتائو کہ تم کو واک اوور چاہئے تھا؟بھاگ جاتے ۔
وزیر اعظم پاکستان نے کہاں میچ دیکھا،فتح پر تاریخی کلمات
ہربھجن سنگھ نے ایک روز پہلے بہت تو ہین آمیز بیان دیا تھا کہ پاکستان ورلڈ کپ تاریخ میں کبھی بھی بھارت سے نہیں جیت سکا،ایک بار پھر اس نے ہار جانا ہے تو بہتر ہے کہ بھارت پاکستان سے نہ کھیلے اور پاکستان کو کہا تھا کہ بھاگ جائو۔
شعیب اختر نے فتح کے بعد ہر بھجن سنگھ سے پوچھا ہے کہ اب بتائو کہ تم کو واک اوور چاہئے تھا یا نہیں۔
ادھر پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی تو سر پکڑنے اور منہ چھپانے پر مجبور ہوگئے،ان سے پریس کانفرنس مئں پوچھا گیا تھا کہ شکست کیوں ہوئی،روہت شرما کو ڈراپ کرو۔ٹیم سلیکشن خراب تھی۔آپ کا سٹرائیک ریٹ کمزور تھا ،وغیرہ۔
بھارتی کپتان ایک موقع پر بے اختیار منہ چھپانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
ادھر پی سی بی چیئر مین رمیز راجہ نے پاکستانی ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ نئے سفر کی شروعات ہیں۔
بھارتی کپتان کی شاندار مثال،فینز کا دلچسپ تصویری مذاق،آرمی چیف کی مبارکباد
بابر اعظم نے کہا ہے کہ ابھی تو گیم شروع ہوئی ہے۔لمبا سفر باقی ہے۔
ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ پاکستان نے ناک آئوٹ کیا،شکست ہوئی ہے تو کیا ہوا،پورا ایونٹ باقی ہے،پہلا میچ کھیلا ہے۔آخری میچ نہیں ۔