برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
بھارتی کپتان پھر کووڈ کا شکار ،بورڈ ایک تعویذ کے چکر میں چلاگیا۔
بھارتی کپتان مشکل میں۔5 روزہ آئی سولیشن کے بعد کووڈ 19 ٹیسٹ پھر مثبت،میچ کے آغاز میں اب 40 گھنٹوں سے بھی کم رہ گئے ہیں۔بورڈ پھر بھی ایک تعویذ کرنے کے چکر میں ہے۔
روہت شرما کا کووڈ ٹیسٹ گزشتہ ہفتہ پریکٹس میچ کے دوران مثبت آگیا تھا۔شرما کو 5 روزہ آئی سولیشن میں جانا پڑا جو آج ختم ہوئی ہے۔اج برمنگھم میں بھارتی ٹیم کے ٹریننگ سیشن سے قبل ان کا جب کووڈ ٹیسٹ لیا گیا تو نتیجہ پر پریشانی بڑھ گئی۔مثبت ٹیسٹ نے ایک بار پھر انہیں بند کمرے کی جانب روانہ کردیا ہے۔
جمعہ سے انگلینڈ کے خلافیچ شروع ہونا ہے ۔بی سی سی آئی نے جمعرات کو 2 مزید کووڈ ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔اس کے نتائج پر برمنگھم ٹیسٹ کھیلنے نہ کھیلنے کا فیصلہ ہوگا۔
ادھر ایک مسئلہ اور ہے۔اس میچ کے لئے کوئی نائب کپتان نہیں ۔کے ایل راہول پہلے ہی اسکواڈ سے باہر ہیں۔اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اب نیا کپتان آسکتا ہے۔اس کے لئے جسپریت بمراہ بہتر امیدوار ہیں۔