دبئی۔کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
بھارتی کرکٹ ٹیم کو انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگانا پڑا۔دبئی میں گروپ اے کے ڈو آر ڈائی میچ میں نو آموز ٹیم افغانستان نے ناکوں چنے چبواڈالے۔آخر میں بھارت نے سخت مقابلے کے بعد میچ 4 وکٹ سے جیت لیا ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان آخری میچ بھی جیت گیا،
بھارت کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست ہی رہا لیکن اسے افغان ٹیم نے درست نہیں رہنے دیا۔4 وکٹ پر 259 اسکور بڑا مجموعہ تھا۔اوپنرز کی ناکامی کے بعد اعجاز احمد احمد زائی نے 86 اور کپتان سلیمان صافی نے 73رنز کی لاجواب اننگز کھیلیں۔
بھارت نے 260 کے تعاقب میں 104 رنز کا اوپننگ سٹینڈ لیا۔ہارنر سنگھ نے 65 کی اننگ کھیلی ۔شیخ رشید پھر ناکام گئے 6 ہی کرسکے۔افغاںستاں نے اس کے باوجود 196 کے ٹوٹل تک 6 وکٹیں اڑادی تھیں ۔ کوشال تامبے اور راج باوا نے پھر اپنی ٹیم کو مشکل سے نکال دیا۔دونوں نے اپنی ٹیم کے لئے ہدف 10 بالیں قبل 6 وکٹ پر پورا کردیا۔تامبے 35 اور باوا 42 پر ناقابل شکست گئے ۔افغانستان کے نور احمد کی 43 رنز کے عوض 4 وکٹیں رائیگاں گئیں۔
اس کامیابی کے بعد بھارت نے گروپ اے سے دوسری پوزیشن کی ٹیم کے طور پر سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا ہے۔پاکستان اس گروپ سے ون کے طور پر فائنل فور میں آیا۔افغانستان ایونٹ سے باہر ہوگیا۔
سیمی فائنلز میں پاکستان اور بھارت کے مقابل سری لنکا اور بنگلہ دیش ہونگے۔