| | | |

انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان آخری میچ بھی جیت گیا،

 

دبئی ۔کرک اگین

Twitter Image

بھارت کو شکست دینے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں جان کے لالے پڑے رہے۔دبئی میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ میچ میں گرین کیپس دونوں اننگز میں خاصی دبائو کا شکار رہی۔میچ بھی سخت رہا۔

لٹل اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اچھا نہ رہا۔90رنز پر 4 اور پھر 184 تک جاتے ہوئے 8 وکٹ گنوانے سے بڑا ٹوٹل نہ بن سکا۔احمد خان نے 9 ویں نمبر پر بیٹنگ کرکے 34 کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔پاکستان کو 8 وکٹ پر 219 اسکور تک پہنچایا۔ان سے قبل کپتان قاسم اکرم نے ففٹی کی۔50 اسکور کئے۔حسیب اللہ خان نے 39 اور محمد شہزاد نے 29 کی اننگز کھیلیں ۔یو اے ای کے ایان افضل خان نے 44 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں عرب امارات کی پہلی وکٹ اگر چہ جلد گری۔دوسری وکٹ پر 57 رنز کی شراکت نے حالت بہتر کردی۔

پاکستان نے 68 کے مجموعہ سے 76 تک جاتے ہوئے 4 وکٹیں اڑا کر واپسی کرلی 76 پر ان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔اس کے باوجود علی شان کے 35 اور ایان افضل کے 38 رنز نے ٹیم کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی۔ یو اے ای کے بیٹرز نے آخر تک مزاحمت کی ۔160 پر 8ویں وکٹ کھونے کے بعد بھی پورے 50 اوورز کھیل ڈالے۔ٹیم نے 9 وکٹ پر 198 بنا ڈالے۔پاکستانی ٹیم 21 رنز کے فرق سے جیتی۔قاسم اکرم نے 52 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔صداقت نے 10 اوورز میں صرف 21 رنز دیئے۔2وکٹیں لیں۔ ممتاز اور ذیشان نے 2،2وکٹیں لیں۔

پاکستان نے گروپ اے سے تمام 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن کی مدد سے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *