لاہور،کرک اگین رپورٹ
Image source Twitter
پاکستان سپر لیگ 7 میں رنگوں مین نئے رنگ بکھر رہے ہیں۔لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اپنی گنجائش کے مطابق فل کہا جاسکتا کہ جتنی اجازت تھی،بھر گیا، قلندرز نے سلطانز کو جیت کے لئے 183 رنزکا ہدف دے دیا،فخرزمان نے 60 کے ساتھ ایونٹ کی چوتھی ہاف سنچری کی۔اس کی باتیں آگے ہونگی،یہاں دن بھر کی کچھ اور خبروں کا ذکر ہوتا چلے۔
آسٹریلیا کا دورہ پاکستان،دونوں ممالک کے سابق ہیروز،اہم شخصیات،بڑی تقریب کے منصوبے،بریکنگ نیوز
احمد آباد میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ جیت کرسیریز میں وائٹ واش کردیا،میزبان ٹیم پہلے کھیل کر265 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔مہمان ٹیم 169 پر ڈھیر ہوگئی ہے۔محمد سراج اور کرشنا نے 3،3 وکٹیں لیں۔اس کامیابی کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں بھارت79 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔انگلینڈ 95 اور بنگلہ دیش 80پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔آئرلینڈ 68 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے،سری لنکا 62 کے ساتھ 5 ویں،افغانستان چھٹے،آسٹریلیا 7 ویں اور ویسٹ انڈیز 8 ویں نمبر پر ہے۔پاکستان کا نواں نمبر ہے۔جنوبی افریقا 10 ویں اور زمبابوے 11 ویں،نیوزی لینڈ 12 ویں اور نیدر لینڈ 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ادھر 5 ٹی 20 میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 20 رنز سے ہرادیا۔فاتح ٹیم نے 9 وکٹ پر 149 اسکور کئے۔ڈک ورتھ پر سری لنکا کو 19 اوورز میں 143 رنزکا ہدف ملا،وہ8 وکٹ پر 122 تک محدود رہی ہے۔
ادھر بھارت میں آئی پی ایل کے لئےپلیئرز کی بولی شروع ہوگئی ہے،مہنگےداموں پلیئرز ادھر سے ادھر ہورہے ہیں۔