کولمبو،کرک اگین رپورٹ
بھارت ایشیا کپ فائنل میں داخل،سری لنکا کوشکست،پاکستانی بہت خوش۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ سپر 4 میں سری لنکا ٹیم وہ نہ کرسکی جس کا اس کے ملک کو دیکھنا تھا۔پاکستانیوں کی بھارت کی جیت کے ساتھ دعائیں رنگ لائیں ۔ایک روز قبل پاکستان کا تختہ الٹنے والی سری لنکن ٹیم نے بھارت کو 213 اسکور پر ڈھیر کیا،پھر بظاہر 214 کے معمولی ہدف کے تعاقب میں 99 پر 6 وکٹ گنوانے کے بعد واپسی کی۔ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل 14 ویں جیت کے لئے۔ساتھ میں مسلسل حریف ٹیم کو پچاس اوور اننگز میں آل آئوٹ کرنے کا ریکارڈ مزید بہتر کیا اور بھارتی ٹیم کو ایک روزہ کرکٹ میں پہلی بار اسپنرز کے ذریعہ تمام وکٹیں لیں۔اس کی مسلسل فتوحات کو 13 جیت کے ساتھ بھارت نے روک دیا،اس کے ساتھ ہی بھارت ایشیا کپ فائنل میں پہنچ گیا،پاکستان اور سری لنکا کیلئے یکساں مواقع چھوڑ گیا۔اب پاکستان اور سری لنکا کا فیصلہ جمعرات کے میچ کے ساتھ ہوگا۔
کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ 23 کے سپر4 میچ میں بھارت کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ بظاہر یوں سود مند تھا کہ اسے روہت شرما اور شبمان گل نے اسے اسکور کا اسٹینڈ دے دیا۔شبمان گل کے 19 پر گرتے ہی لائن لگ گئی۔91 تک ویرات کوہلی 3 اور روہت شرما53 رنزبناکر پویلین لوٹے تو بھی کچھ نہ ہوا تھا۔اس کے بعد ایشان کشن اور کے ایل راہول نے چوتھی وکٹ پر63 اسکور کا اضافہ کرکے صورتحال سنبھال لی ،لیکن یہ کیا ہوا کہ154 کے اسکور پر کے ایل راہول39 رنزبناکر سیدھ اکیچ دیتے جیسے ہی گئے،بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑگئے۔186 کے اسکور پر اس کے 9 آئوٹ تھے۔ایشان کنشن 33 کرسکے۔پانڈیا5 اور جدیجا 4 کرسکے۔47 اوورز میں بھارت کا اسکور 9 وکٹ پر 197 تھا کہ بارش کیو جہ سے کھیل رکا۔امپائرز نے اوورز کٹوتی کئے بنا لنچ ٹائم دس منٹ کا کرکے میچ دوبارہ شروع کروایا تو بھارتی اننگ 5 بالز قبل 213 اسکور پر آئوٹ ہوگئی۔اکسر پٹیل آخر میں 26 رنزکے ساتھ نمایاں تھے۔تمام دس وکٹیں سری لنکن اسپنرزکے نام گئیں۔بھارتی ٹیم پہلی بار ون ڈے تاریخ میں اسپنرز کا شکار بنی،بیس سالہ اسپنر ڈیونتھ ویلاگے نے پہلی بار کیریئر میں 5 وکٹیں لیں،اس کے لئے دس اوورز میں چالیس رنز دیئے جبکہ دوسرے اسپنر اسالانکا نے9 اوورز میں 18 رنز کے عوض 4 آئوٹ کئے۔
پاکستان کا تیسرا کھلاڑی بھی اگلے میچ سے باہر،کسینو سکینڈل کا کیا بنا،مکمل تفصیلات
سری لنکا نے 214 کے آسان ہدف کا تعاقب شروع کیا تو مشکلات رہیں۔25 تک 3 آئوٹ گئے۔99 کے ٹوٹل تک ٹاپ 6 بیٹرز پویلین لوٹے تو لگا کہ سری لنکا آخر کار 13 مسلسل ون ڈے فتوحات کے بعد ہارجائے گا۔جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادیو چھارہے تھے۔روہت شرما کاکیچ دیکھنے لائق تھا۔کپتان داسن سناکا 9 کرسکے۔نشانتا 6 اور کرونا رتنے2 کرسکے۔کوشال مینڈس نے 15 کئے۔سمارا وکراما17 اور اسالانکا 22 کرکے باہر تھے۔ایسے میں دھنن جایا ڈی سلوا اور ڈیونتھ ویلاگے نے کنٹرول سنبھالا۔5 وکٹ لینے والا ویلاگے اب مردبحران بھی بن رہے تھے۔
ایسے میں سری لنکا جب 75 بالز پر 52 اسکور کی دوری پر تھا تو دھنن جایا ڈی سلوا 41 رنز بناکر اسپنر جدیجا کی بال پر مڈ آف پر اوسط درجہ کا شاٹ کھیل کر کیچ دے گئے۔میچ میں ایک بار پھر سنسنی پھیل گئی۔یہ بھارت کی 7 ویں وکٹ تھیاس کے بعد اگلی 2 وکٹیں بھی جلد گرگئیں۔سری لنکا 172 پر 9 وکٹ دے چکا تھا۔آخری وکٹ بھی172 پر گری،اوورز 42 واں تھا۔ویلاگے 42 پر ناقابل شکست لوٹے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 42 رنز دے کر 4 ،جسپریت بمرا اور رویندرا جدیجا نے 2،2وکٹیں لیں۔بھارت 41 رنز سے جیت کر ایشیا کپ 23 کے فائنل میں پہنچ گیا۔