دبئی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ میں بدھ کی رات ہانگ کانگ ٹیم بھارت سے ہارگئی،یہ شکست اس کے لئے کوئی بڑی بات نہیں تھی،کھیل جانا ہی بڑا کارنامہ تھا کہ بھارت جیسے ملک کے خلاف اسے کھیلنے کا موقع ملا۔ہانگ کانگ کے کھلاڑی پھر بھی بھارت کے 192 رنزکے جواب میں 152 اسکور تو کرگئے۔پاکستانی بیٹنگ لائن تو 147 تک ہی محدود ہوئی تھی۔
یقینی طور پر بھارت سے شکست کا اثر ہانگ کانگ کے کسی کھلاڑی پر نہیں پڑا ہوگا لیکن ایک پلیئر پر تو پڑا ہی نہیں ہے۔26 سالہ آل راؤنڈر کنچت شاہ نے اس موقع کو اپنے لیے خاص بنا لیا ۔ میچ کے بعد اسٹیڈیم میں اپنی گرل فرینڈ کو سب کے سامنے انہوں نے پرپوز کردیا۔ خاتون پہلے حیران ہوئی۔پھر خوشی سے جھوم اٹھی۔ان کی پیشکش کو قبول کر لیا گیا اور نوجوان جوڑے نے گلے مل کر اس لمحے کو ایک ساتھ منایا۔کرکٹر نے ہانگ کانگ کے لئے10 ایک روزہ میچز اور 44 ٹی 20 میچزکھیل رکھے ہیں۔
ایشیا کپ 2022،بھارت بھی سپر 4 میں پہنچ گیا
کرکٹ فینز،سوشل میڈیا صارفین نے کھلاڑی کے اس عمل کو پسند کیا ہے اور کہا ہے کہ جوڑے نے اچھے موقع پر اپنی زندگی کی اننگ کے لئے شراکت داری قئم کی ہے۔