دبئی،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
بھارت نے سکاٹ لینڈ کا بھی صفایا کردیا،8 وکٹ کی باوقار کامیابی کے ساتھ نیٹ رن ریٹ پر لمبی چھلانگ ماردی،ویرات کوہلی الیون نے اپنے حصہ کاکام 101 فیصد کردیا ہے،اب اس کا آخری شو گروپ میچز کے آخری روز باقی ہے،اس وقت تک مطلع صاف ہوچکا ہوگا اور یا پھر ایسے ابر آلود بادل ہونگے کہ بھارت بڑی گھن گرج کے باوجود سیمی فائنل میں جانہیں سکے گا۔سب سے پہلے جمعہ کے میچ کا ذکر۔
بھارت نے سکاٹ لینڈ کو آئوٹ کلاس کردیا،رسمی کارروائی باقی
دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے 85 رنزکے جواب میں ساڑھے 6 اوورز میں 2 وکٹ پر 89 اسکور کرکے 8 وکٹ کی کامیابی رجسٹرڈ کی،ساتھ میں 81 بالیں پاکٹ میں تھیں،،کے ایل راہول نے 19 بالز پر 50 اسکور بنائے۔3 چھکے اور56 چوکے مارے۔روہت شرما 30 کرکے گئے۔
اس سے قبل سکاٹ لینڈ ٹیم 18 ویں اوور میں صرف 85 پر ڈھیر ہوئی۔شامی اور جدیجا نے 3،3 آئوٹ کئے۔
ادھر گروپ 2 میں آج کے میچز کے بعد صورتحال کلیئر ہوگئی ہے۔بھارت نے نیوزی لینڈ افغانستان کو نیٹ رن ریٹ میں پچھاڑ دیا ہے۔کیویز 6 پوائنٹس کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہیں،بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور افغانستان اتنے ہی نمبرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلا گیا ہے۔بھارت کا آخری میچ گروپ میچز کے آخری روز 7 نومبر کو نمیبیا سے ہوگا جہاں اسے معمولی فرق کے ساتھ کامیابی درکار ہوگی۔اس سے قبل اتوار کو نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ فیصلہ کن ہوگا۔افغان ٹیم جیتی تو بھارت کو راستہ مل جائے گا وہ پیر کو کامیابی کی شکل میں سمی فائنل میں ہوگا۔
بھارت کے لئے زیادہ اچھا نتیجہ نہیں،کیویز نے نمیبین ٹیم کو ہرادیا،سیمی فائنل قریب
نیوزی لینڈ نےا توار کو اگر افغانستان کو ہرادیا تو وہ بھارت کی دسترس سے نکل جائے گا،پھر کوئی چوکے چھکے یا سب سے بڑی جیت بھی اسے سیمی فائنل کا ٹکٹ نہ دے گی،اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ اب یہ ایونٹ نیٹ رن ریٹ کی بڑی بحث سے نکل گیا ہے،صرف ایک میچ کا نتیجہ ہی فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔