برمنگھم ،پی سی بی میڈیا ریلیز
بھارت کے خلاف قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بارہ رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی ہوگی۔کن کشن کا شکار ہونے کے باعث ندا ڈار میچ میں شرکت نہیں کریں گی۔
ان کی جگہ ایمن انور کو 12 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
بارہ رکنی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف، منیبہ صدیقی، ارم جاوید، عمیمہ سہیل اور عالیہ ریاض شامل ہیں،ان کے ساتھ عائشہ نسیم، فاطمہ ثناء، طوبہ حسن، ڈیانا بیگ، انعم امین، کائنات امتیاز اور ایمن انور بھی 12 رکنی اسکواڈ کا حصہ۔
دولت مشترکہ گیمز،پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
ندا ڈار بارباڈوس کے خلاف میچ میں سر پر گیند لگنے کے باعث کن کشن کا شکار ہوئی ہیں۔
ندا ڈار کی طبعیت بہتر ہے تاہم مزید پانچ روز ان کی طبعیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم کائونٹر میچ آج سہہ پہر 3 بجے برمنگھم میں کھیلا جائےگا،ابتدائی میچزمیں آسٹریلیا سے بھارت اور بارباڈوس سے پاکستان ہارچکی ہیں۔