دبئی ،کرک اگین رپورٹ
تاریخ بدل گئی،کوہلی شکار،بھارت ناکام،پاکستان کی تاریخی جیت،کرک اگین کا تجزیہ 100 فیصد سچ۔پاکستان نے روایت بدل ڈالی۔ورلڈ ٹی 20 کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو ہرادیا،دبئی میں گرین کیپس نے بلیو کیپس کو روند ڈالا۔میچ قریب یکطرفہ رہا،کسی بھی موقع پر بھارت کے ہاتھ میچ نہ آیا،پاکستان نے ایک فتح سے کئی کام کردیئے،طعنہ دینے والے بھارتیوں کا منہ بند کردیا۔پاکستان نے سپر 12 میں ورلڈ کپ مہم کا کامیاب آغاز کردیا ہے۔
دبئی میں پاکستان کی جیت نے کرک ا گین کی پیش گوئی درست ثابت کردی۔کرک اگین نے اپنی میچ ٹائٹل سٹوری میں 5 پیش گوئیاں کی تھیں۔چیک کرنے کے لئے لنک پر کلک کریں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ ہسٹری بدلنے لگی،بابر کو 3 سال سے کوہلی پر سبقت،ٹاس،میچ کی پیش گوئی
پہلی پیش گوئی یہ تھی کہ بابر اعظم ٹاس جیتیں گے،ایسا ہی ہوا۔
دوسری پیش گوئی کی تھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کریں گے،ایسا ہی ہوا۔
تیسری پیش گوئی یہ تھی کہ بھارت 160 سے کم کرے گا تو ہارے گا،ایسا ہی ہوا۔
چوتھی پیش گوئی یہ کی تھی کہ پاکستان آج جیتے گا،روایت بدلے گی،ہسٹری نئی بنے گی،ایسا ہی ہوا۔
پانچویں پیش گوئی یہ تھی کہ اس بار تاریخ بدلے گی،نئی ہسٹری رقم ہوگی۔یہ بھی ایسا ہی ہوا۔
کرک اگین کی ساری باتیں پوری ہوئی ہیں۔پاکستان نے باوقار انداز میں بھارت کو 10 وکٹوں کی عبرتناک شکست دے دی۔152 رنزکے آسان ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار اوپننگ اسٹینڈ دیا،دونوں نے سنچری شراکت بھی مکمل کرلی۔بابر نے 41 بالز پر ففٹی مکمل کی۔بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھارتیوں کو بے بس کردیا،سب کی شکلیں دیکھنے والی تھیںبھارتی کیمپ مرجھا گیا،سپورٹرز رو پڑے جب کہ پورے بھارت میں صف ماتم سی ہے۔پاکستان نے 13 گیندیں قبل صفر وکٹ پر ہدف مکمل کرکے میچ 10 وکٹ سے جیت لیا۔ بابر اعظم 52بالز پر 68رنزکے ساتھ جب کہ محمد رضوان بالز پر 78رنز کے ساتھ ناقابل شسکت گئے۔رضوان نے اور بابر نے 2 چھکے مارے۔دونوں نے152 رنزکی ناقابل شکست شراکت بنائی۔بھارت کی جانب سے تمام بائولرز ناکام رہے۔ اسپنر چکر ورتھی نے 4 اوورز میں 33 رنزکی مار کھائی۔
اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد بھارت نے پہلے بیٹنگ کی،پاکستانی دعوت ان کے لئے خراب رہی،آغاز ہی تباہ کن تھا۔شاہین شاہ آفریدی نے 6 کے مجموعہ پر اوپنرز کے ایل راہول اور روہت شرما کو چلتا کردیا،شرما صفر پر گئے،راہول 3 کرسکے۔ویرات کوہلی اور رشی پنت نے بعد میں سنبھالا دیا لیکن پاکستانی بائولر کی شاندار گیند بازی نے بھارت کو راستہ نہیں دیا۔پنت 30 بالز پر 39 کر کے گئے۔یادیو 11 اور جدیجا 13 کرسکے۔
آخری اوورز میں ویرات کوہلی بھی جلس کھیلنے کی کوشش میں 57 کر کے شاہین کا شکار بنے،ان کا کیچ رضوان نے لیا۔ورلڈ ٹی 20 تاریخ میں کوہلی پاکستان کے خلاف پہلی بار آئوٹ ہوئے۔گزشتہ 3 اننگز سے ناٹ آئوٹ رہے تھے۔بھارت کی باقی وکٹیں پانڈیا 11 کی شکل میں گری۔بھارت کی اننگ 7 وکٹ پر 151 تک محدود رہی۔پاکستان کو 152 کا ہدف ملا۔
شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے ۔شاہین نے 31 رنز دے کر 3 اورحسن علی نے 44 رنزکے عوض 2 وکٹیں لیں۔شاداب اور حارث نے بھی ایک ایک آئوٹ کیا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کی 14 سالہ تاریخ،7 ویں ایونٹ میں چھٹے میچ میں روایت بدلی ہے۔جب پاکستان نے 5 ناکامیوں کے بعد چھٹی کوشش میں کامیابی حاصل کی ہے۔