| | |

تیسرا ون ڈے،آسٹریلیا زمبابوے کے خلاف 141 رنز پر ڈھیر

 

ٹائونسویل،کرک اگین رپورٹ

 

کینگروز اپنے ہی بچھائے جال میں پھنس گئے۔اس وقت بچنے کے لئے بری طرح پھڑ پھڑا رہے ہیں۔کسی انہونی کا انتظار ہے۔

ٹائونسول میں زمبابوے کا جیت کی جانب مارچ جاری ہے۔سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں میزبان آسٹریلیا صرف 141 کے اسکور پر آؤٹ ہوگیا۔اس میں بھی 94 جیسی اننگ اکیلے ڈیوڈ وارنر کی تھی۔آخری 5 وکٹیں اسکور میں صرف 12 رنز کا اضافہ کرسکیں ۔اننگ 129رنز 5 وکٹ سے 141 پر تمام ہوئی۔آسٹریلیا کے بیٹرز صرف 31 آورز کھیل سکے۔

اس تباہی کے مرکزی کردار ریان برک تھے۔28 سالہ لیگ بریکر کی اس سے قبل 33 میچز میں صرف 12 وکٹیں تھیں۔آج آسٹریلیا کے خلاف کیریئر بیسٹ بائولنگ کی ۔انہوں نے 3 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔ڈیوڈ وارنر نے 96 بالز پر 94 اسکور کئے۔

جواب میں زمبابوے ٹیم 9 اوورز میں 1 وکٹ پر 39 اسکور کر چکی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *