کرک اگین اسپیشل رپورٹ
ابھی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے جھٹکے ختم نہیں ہوئے ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی بڑا پتھر دے مارا ہے۔اول الذکر دونوں ممالک کی جانب سے پاکستان کے دورے منسوخ کیئے جاچکے ہیں۔آسٹریلیا نے اگلے سال کے شروع میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔ابھی اسے 3 سے 4 ماہ باقی ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا نے جلتی پر تیل ٖڈالنے کا فریضہ سر انجام دیا ہے۔؎
کرکٹ آسٹریلیا نے بدھ کی علی الصبح یہ کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔اپنے سفارتخانے سے رابطے میں ہیں۔متعلقہ حکام سے معلومات شیئر کریں گے ۔سکیورٹی اداروں کو بھی آن بورڈ لیں گے۔اس کے بعد فیصلہ سنائیں گے کہ ہم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے یا نہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کو اس وقت ایسے اعلان کی ضرورت نہیں تھی لیکن رمیز راجہ کی وہی بات سچ ثابت ہوئی ہے کہ یہ ویسٹرن گروپ ہے جو ایک ساتھ مل کر ایسے فیصلے سناتا ہے۔
کرک اگین اپنے پڑھنے والوں کے علم میں لانا چاہتا ہے کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان 2022 اصل اور باہمی سیریز کا لازمی جزو ہے۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ایسے دورے بھی اگلے سال سیٹ ہیں،انہوں نے اس سال پاکستان کے جو دورے منسوخ کئے ہیں۔وہ ورلڈ ٹی 20کی تیاری کے لئے عارضی طور پر شیڈول کئے گئے تھے۔آسٹریلیا نے اگر اپنا دورہ پاکستان ختم کیا تو یہ پاکستان کرکٹ کے لئے پہلا بڑا خطرناک حملہ ہوگا۔