دبئی ،کرک اگین رپورٹ
یوکرین نے آئی سی سی سے کرکٹ رکنیت کی باقاعدہ درخواست کی ہوئی ہے جس پر اگلے ماہ فیصلہ متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین آئی سی سی کرکٹ فیملی میں آنے کے لئے پرتول رہا ہے۔اس کے لئے حکام کے روابط قائم ہیں۔
روس،یوکرین جنگ کے تناظر میں یہ ایک چونکا دینے والی نیوز ہے۔اس لئے کہ رشیا کے حملے جاری ہیں۔جنگ بندی تاحال نہیں ہوئی ہے۔
یوکرین نے ان حالات میں کرکٹ کی پناہ لی ہے،یا پھر کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے روابط بڑھنے کے امکانات کے لئے یہ سب ہورہا ہے۔
یوکرین کرکٹ فیڈریشن کو جیسے ہی آئی سی سی رکنیت ملے گی۔متعدد نئے اعلانات ہونگے۔