کرک اگین اسپیشل ڈیسک
بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد پاکستانی آل رائونڈر حسن علی نے پوری ٹیم کا انٹرویو کردیا،شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے میچ سے ایک روز قبل دعوت کا اہتمام،نتیجہ میں مین آف دی میچ لے گئے،آج محمد حفیظ نے کھانا دینے کا اعلان کیا ہے اور کل وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے ہیرو بن سکتے ہیں۔
بھارتی کپتان کی شاندار مثال،فینز کا دلچسپ تصویری مذاق،آرمی چیف کی مبارکباد
دبئی میں بھارت کے خلاف شاندار فتح کے بعد پاکستانی ٹیم جب گرائونڈ سے ہوٹل کی جانب رواں دواں ہوئی تو بس میں آل رائونڈر حسن علی نے پاکستان کی فتح کا ذکر کیا اور ساتھ میں انہوں نے صحافی کی ذمہ داری سنبھال لی۔
سب سے پہلے انہوں نے اپنے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق سے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر کیا کہیں گے تو ثقلین مشتاق نے ایک ہی جواب دیا۔الحمد للہ۔
حسن علی نے شعیب ملک سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ سب پاکستانیوں کی دعائوں کی بدولت ہوا۔محمد حفیظ نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں جس نے میچ جیتا۔محمد رضوان نے کہا ہے کہ قوم کی دعائیں بھی تھیں،ہم اللہ کے فضل سے کرکے دکھادیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ سب اللہ کا فضل ہے۔قوم کی دعائیں تھیں،ہم کوشش ہی کرسکتے ہیں۔کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ یہ سب قوم کی دعائوں کی بدولت ہی ہوا۔اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
ٹیم بس پاکستان زندہ باد اور نعروں سے گونج اٹھی۔