ڈهاکا،پی سی بی پریس ریلیز
بنگلہ دیش کو ہوم کنڈیشنز کا بھرپور ایڈوانٹج لینا آتا ہے.میزبان ٹیم نے حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا.آج کا میچ بھی آسان نہیں تھا.
ان خیالات کا اظہار حسن علی نے جیت کے بعد کیا.آل رائونڈر کہتے ہیں کہ ہماری ٹیم ایک یونٹ بن کر کھیل رہی ہے اورلڈ کپ کے ہر نئے میچ میں نیا پلیئر آف دی میچ اور اب خوشدل شاہ اور محمد نواز کی عمدہ کارکردگی سب کے سامنے ہے.
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں جو خامیاں نظر آئیں بنگلہ دیش پہنچتے ہی ان پر کام کیا.کوشش کرتا ہوں جو بھی دن ہو اپنی طرف سے سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کروں.بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں کبھی بھی آسان حریف نہیں ہوتی.
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انفرادی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی تھی.اس کے باوجود مجھے فینز کی بھرپور اسپورٹ ملی.لہذا میں یہ پلیئر آف دی میچ پاکستان کرکٹ کے فینز کےنام کرتا ہوں.
Add A Comment