سینٹ کٹس،دبئی:کرک اگین رپورٹ
Twitter Image,File Photo
حیرت ناک،ناقابل یقین ۔افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ساتھ مسائل ہوگئے،آئی سی سی اایونٹ میں اس کی شرکت ویزا مسائل کے سبب تاخیر کا شکار ہوگئی ہے،آئی سی سی نے افغانستان کے وارم اپ منسوخ کردیئے ہیں۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے 14 ممالک کے 22 آفیشلز کا اعلان
یہ حیرت ناک خبر کرکٹ فینز کے لئے پریشان کن ہے لیکن ایسا ہوگیا ہے۔انڈر 19 ورلڈ کپ 14 جنوری سے ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے،اس کے لئے افغانستان ٹیم کو ایک ہفتہ قبل سے وہاں ہونا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔وجہ ویزا مسائل ہیں۔یہ مسائل پیدا ہوئے،پیدا کئے گئے۔اس پر آئی سی سی نے کوئی لاجک نہیں دی۔یہ اعلان ضرور کیا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز اور افغانن حکام کے ساتھ مل کر مسائل حل کئے جارہے ہیں۔
اس کا اثر ورلڈ کپ وارم اپ میچز پر پڑا ہے۔اس کے میچز منسوخ ہوگئے۔اس کی وجہ سے انگلینڈ اور متحدہ عرب امارات کے میچز ری شیڈول ہورہے ہیں۔افغانستان نے 10 اور 12 جنوری کو انگلینڈ اور یو اے ای سے پریکٹس میچزکھیلنے تھے،اب انگلینڈ یو اے ای سے 11 جنوری کو وارم اپ میچ کھیلے گا۔
ایونٹ کا آغاز 14 جنوری سے ہوگا۔افغانستان گروپ سی میں ہے،جہاں پاکستان بھی موجود ہے۔افغان ٹیم اپنا پہلا میچ 16 جنوری کو کھیلےگی لیکن پہنچے تو ممکن ہوگا۔پہلا مقابلہ زمبابوے سے شیڈول ہے،یہ اس کا ہسٹری میں 7 واں انڈر 19 ورلڈ کپ ہے۔