لاہور ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کوچنگ کیمپ کا اعلان کردیا ہے۔6 پاکستانی خواتین انٹرنیشنل ان 24 شرکاء میں شامل ہیں جنہوں نے چھ روزہ اے سی سی لیول 2 ویمن کوچنگ کورس کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے، جو 12 سے 17 ستمبر تک نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں شروع ہوگا۔
پاکستانی کھلاڑیوں میں عائشہ ظفر ، ارم جاوید ، ناہیدہ بی بی، نشرا سندھو ، نتالیہ پرویز اور سدرہ امین شامل ہیں۔ پاکستان سے فرح نعیم، سائرہ افتخار، ثمینہ بی بی اور شہلا بی بی ودیگر شریک ہیں۔کورس کے دیگر شرکاء میں بحرین، بھوٹان (دو)، ہانگ کانگ (دو)، ایران، کویت، ملائیشیا، نیپال (دو)، مالدیپ، قطر (دو) اور سنگاپور کے نمائندے شامل ہیں۔
لیول 2 کورس کے شرکاء کو پیشگی کوچنگ کی مہارتیں سکھائی جائیں گی جس میں بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ شامل ہیں۔ اس میں مواصلات کی مہارت، ذہنی اور جسمانی طاقت، منصوبہ بندی اور معیاری سیکھنے کے ماحول کی تخلیق پر کام بھی شامل ہے جو کھلاڑیوں کو اگلے درجے تک گریجویٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔کورس کا انعقاد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز محتشم راشد، محسن کمال، راحت عباس اسدی کریں گے اور اس کے سربراہ شاہد اسلم ہوں گے۔ کورس کے اختتام پر، شرکاء کو اپنی اسائنمنٹس مکمل کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا جائے گا۔ کامیاب شرکاء کو لیول 2 کوچنگ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔