شارجہ ،کرک اگین رپورٹ
خوشدل نے خوش کردیا،ہانگ کانگ پاکستان کو 3 فالتو اوورز کرواگیا،194 رنزکا اب چیلنج۔شارجہ کی ٹرکی پچ،پہلے بیٹنگ،ہانگ کے 3 اچھے بائولرز کے بعد پاکستانی اننگ جو شروع میں مشکل میں تھی،آخر میں جارحانہ بلے بازی کی بدولت پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف 2 وکٹ پر 1993 اسکور بناکر رواں ایشیا کپ کا بڑا ٹوٹل بنادیا۔بھارت نے ہانگ کانگ کے خلاف 192 رنز بنائے تھے۔پاکستان ایک اسکور اوپر رہا۔اس کا سہرا خوشدل شاہ کے سر رہا،جنہوں نے 15 بالز پر ناقابل شکست35 کی اننگ کھیلی۔5 چھکے شامل تھے۔ان میں سے 4 چھکے انہوں نے آخری اوور میں لگائے۔پاکستان کے لئے 29 رنز 6 بالز میں جوڑے۔
ساجد خان کا بھی کائونٹی معاہدہ ،فوری روانگی
خوشدل شاہ نے 35 ناٹ آئوٹ کئے۔اوپنر محمد رضوان نے 57 بالز پر78 رنزکئے۔1 چھکا،6 چوکے مارے۔بابر اعظم اب بھی ناکام گئے۔9 ہی اسکور بناسکے۔فخرزمان نے 41 بالز پر 53 کی اننگ کھیلی۔2 چھکے لگائے۔احسان خان 28 رنز دے کر 2 وکٹ کے ساتھ سب سے کامیاب رہے،باقی کوئی وکٹ نہ لے سکا۔
ہانگ کانگ نے 18 ایکسٹراز رنز دیئے،ان میں 17 وائیڈز بالز تھیں۔یوں انہوں نے قریب پاکستان کو 3 فالتو اوورز کرڈالے۔اس کا بھی پاکستان نے فائدہ اٹھایا ہے۔ورنہ مشکل پچ پر کھیلنا آسان نہیں تھا۔
ایشیا کپ 2022 گروپ اے کا آخری میچ ہے۔فاتح ٹیم سپر 4 میں جائے گی۔ہانگ کانگ 194 رنزکے مشکل ہدف کے تعاقب میں ہے۔