کرک اگین رپورٹ
ڈراپ سین شرما،کوہلی اور بی سی آئی میں جاری کشمکش انجام کو پہنچی۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 2-1 کی سیریز میں شکست کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔
کوہلی نے لکھا ہے کہ ٹیم کو صحیح سمت میں لے جانے کے لیے سات سال کی محنت، محنت اور انتھک ثابت قدمی کا کام کیا ہے۔ میں نے پوری ایمانداری کے ساتھ کام کیا ہے اور اس میں کچھ بھی نہیں چھوڑا۔کوہلی نے یہ سب ٹوئٹر پر لکھا ہے۔
کوہلی کہتے ہیں کہ کسی نہ کسی مرحلے پر کام رک گیا ہے اور میرے لیے ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے کام مشکل ہے ۔
33 سالہ کوہلی نے ستمبر میں ٹی 20 کی کپتانی چھوڑ دی تھی اور ان کی جگہ دسمبر میں روہت شرما کو ایک روزہ کرکٹ کا بھی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔اس طرح اوپنر روہت شرما نے دونوں فارمیٹس کی قیادت سنبھالی تھی۔
کوہلی نے 2014 میں باگ ڈور سنبھالی، 68 ٹیسٹ میں قیادت کی، 40 میچ جیتے اور 17 ہارے۔
ڈرامہ یہ ہے کہ بورڈ کی سرپرستی ہٹ گئی تھی۔ٹیم میں 2 گروپ ہوگئے تھے۔اس کا پہلا ثبوت روہت کا جنوبی افریقی دورے سے نکلنا تھا۔دوسرا ثبوت کوہلی نے سب پڑھ لیا تھا۔شکست تو بہانہ ہے ۔