لندن،کرک اگین رپورٹ
دورہ پاکستان سے ایک اہم نام فارغ،انگلش سلیکٹرز نے معروف کھلاڑی،پی ایس ایل کے لئے پاکستان آنے والے جیسن رائے کو اپنے اسکواڈ سے نکال دیا ہے۔وہ اس ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے،ساتھ میں ان کو ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے بھی قابل غور نہیں جانا گیا ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق جیسن رائے جو گزشتہ 8 سالوں سے انگلش ٹیم کا لازمی جزو رہے ہیں،اب ان کی جگہ ممکن نہیں لگ رہی ہے،اس لئے کہ انگلینڈ کے لئے انہوں نے جو آخری6 ٹی 20 میچز کھیلے،اس میں صرف 78 اسکور کرسکے۔ان کا سٹرائیک ریٹ13 سے کم رہا ہے۔انگلش سلیکٹرز توقع کررہے تھے کہ وہ دی ہنڈرز میں کچھ کرکے دکھائیں گےلیکن اوول کے لئے تاحال وہ ساڑھے 8 کی اوسط سے 51 اسکور ہی بناسکے ہیں۔
دورہ پاکستان،انگلینڈ نے پاکستانی کو کپتان بنادیا،اہم نام باہر،ایلکس ہیلز کی آخری قسمت
یہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ یہ بھی ہوا ہے کہ انہیں دی ہنڈرڈ کے آخری میچ سے بدھ کی رات نکال دیا گیا،گویا ان کی ٹیم اوول نے بھی انہیں اس قابل نہیں جانا۔اب جیسن رائے کے مقابل جگہ لینے کے لئے ڈیوڈ میلان ہیں۔جو 60 کی اوسط سے 359 اسکور کرچکے ہیں۔فل سالٹ اور ول جیکس بھی 50 کے قریب کی اوسط سے بلے بازی کررہے ہیں۔
دورہ پاکستان اور ورلڈ ٹی 20 کے لئے انگلش اسکواڈز کا اعلان آج یکم ستمبر جمعرات کو متوقع ہے۔معین علی دورہ پاکستان میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔