کنگسٹن جمیکا،کرک اگین رپورٹ
دورہ پاکستان،ویسٹ انڈین ٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان،حیران کن سلیکشن۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لئے اپنے دونوں اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ٹیم اگلے ماہ 3 ایک روزہ میچز اور 3 ٹی 20 میچزکے لئے پاکستان آرہی ہے۔اس طرح پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحالی کی مزید کنفرمیشن جاری ہے۔ساتھ میں ایک اور بات بھی ہوئی ہے۔پاکستان میں یہ بات عام ہوئی تھی کہ یہاں بھی ینگ اور نئے پلیئرز کو آزمایا جائے گا۔نتیجہ میں ویسٹ انڈیز نے دونوں اسکواڈز میں ہاف درجن کے قریب پلیئرز نئے شامل کئے ہیں جو پاکستان میں کرکٹ کی کیپ پہلی بار پہنیں گے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے اعلان کردہ اسکواڈز کے مطابق ایک روزہ سیریز میں نئے کھلاڑیوں میں بیٹرزشمراہ بروکس،جیسٹن گریوز ہونگے۔اسی طرح لیفٹ آرم اسپنرگوداکیش موٹی اور فاسٹ بائولرآل رائونڈراوڈین اسمتھ شامل ہیں۔
پاکستان کے میدان آباد ہونے کی گارنٹی،ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری
موٹی اور سمتھ کو اسی طرح ٹی 20 اسکواڈز میں بھی نئے پلیئر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ان کے ساتھ مزید فریش پلیئرز ڈومین ڈریکس لئے گئے ہیں۔
حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے موٹی سفر کرنے والے ریزرو پلیئرز میں تھے اور ڈریکس اور اسمتھ نیٹ بائولرز میں شامل تھے۔
ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے،ایک روزہ اسکواڈ میںشائی ہوپ ،ڈیرن براوو،روسٹن چیز ،اکیل ہوسین،الزاری جوزف،اینڈرسن فلپس،نکولس پورن،رئمین رائفر،روماریو سٹیفرڈ،ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں،ساتھ میں اوپر ذکر کئے گئے نئے پلیئرز بھی ساتھ ہونگے۔
اسی طرح ٹی 20 اسکواڈز میں شیڈن کوٹرل،برینڈن کنگ،میل میئرز،اوشین تھامس شامل ہیں،باقی پلیئرز وہی ہونگے جو ایک روزہ اسکواڈز کا حصہ ہونگے۔اس اعتبار سے یہ حیران کن اسکواڈ ہے کہ ورلڈ کپ سپر لیگ کے لئے مہمان ٹیم نے تگڑی سائیڈ نہیں بنائی ہے۔
ویسٹ انڈیز ٹیم 13 دسمبر،14 اور 16 دسمبر 2021 کو کراچی میں 3 ٹی 20 میچزکھیلے گی۔
ایک روزہ میچز کی سیریز بھی کراچی میں 18 دسمبر سے شروع ہوگی،اگلے 2 میچز 20 اور 22 دسمبر کو شیڈول ہیں،یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے،اس کے پوائنٹس نہایت ہی اہم ہیں۔2023 ورلڈ کپ کے لئے لیگ کی ٹاپ 7 ٹیمیں میزبان بھارت سمیت براہ راست ٹکٹ کٹوائیں گی۔