| | | |

رائل لندن ون ڈے کپ،شان مسعود کی ایک اور شاندار اننگ

نارتھمپٹن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے سلیکشن کےقابل نہ سمجھے جانے والے شان مسعود کی انگلینڈ میں ایک اور شاندار ون ڈے اننگ،اپنی ٹیم ڈربی شائر کو 300 سےبڑے ہدف کے حصول میں اہم کردار اداکیا۔

وسیم اکرم نے پاکستان کو ایک بھارتی بیٹر سے خبردارکردیا،آصف علی کا بھی جواب

نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے 7 وکٹ پر 311 رنزبنائے تھے۔رائل لندن ون ڈے کپ میں ایک بڑا ٹوٹل تھا۔جواب میں ڈربی شائر نے204 رنزکا اوپننگ اسٹینڈ لیا،لیکن 17 رنزکے اندر دونوں اوپنرزلوس ریسی106 اور بلی گوڈلمین 87 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔باقی ماندہ 11 اوورز سے بھی کم میں 90 رنز درکارتھے ،ایسے میں شان مسعود نے42 بالز پر 53 رنزکی ناقابل نشکست اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو7 بالز قبل 8 وکٹ کی فتح دلوادی،ہیری کیم نے  بھی 44 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

انگلینڈ میں رواں سیزن کے میچز جاری ہیں،دی ہنڈرڈ میں کئی پاکستانی پلیئرز بھی شریک ہیں۔شان مسعود رواں سیزن میں 2 ہزار سے زائد رنزبنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں،اگلا سیزن یارک شائر کے لئے کھیلیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *