راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
سٹیون سمتھ بھی لمبے عرصے بعد سنچری کا موقع رضوان کے پلان کی وجہ سے گنواگئے۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے بیٹرز کا مسئلہ یہ چل رہا ہے کہ ہر ایک سنچری کے قریب جاکر بھی تھری فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔
اتوار کو خواجہ 97 کرسکے تھے۔آج لبوشین 90 کرکے گئے۔پھر سٹیون سمتھ 78 کرگئے۔
رضوان اور نعمان علی نے پلان کر کے شکار کیا۔
آسٹریلیا ٹیم کے پلان کو۔ رضوان کی پلاننگ اور اسپنرز کی عمدہ بائولنگ سے کاری ضرب لگی ہے۔پاکستان پر بڑی لیڈ مسلط نہ کی جاسکی۔دن بھر کے 64 اوورز میں اس بار صرف 178 اسکور ہوئے۔
آسٹریلیا نے 7 وکٹ پر 449 رنز بنائے ہیں۔اسے پہلی پاکستانی اننگ کا اسکور پورا کرنے کے لئے مزید 27 رنز درکار ہیں۔ٹریوس ہیڈ 8 اور کیمرون گرین 48 کرسکے۔ایلکس کیری 19 کے مہمان بنے۔مچل سٹارک 12 اور پیٹ کمنز 4 کر کے وکٹ پر موجود ہیں۔نعمان علی سب سے کامیاب رہے ۔107 رنز کے عوض 4 آئوٹ کئے ہیں۔
آسٹریلیا کل آخری روز تھوڑی لیڈ اور پاکستان فوری آئوٹ کرکے دوسری اننگ میں کچھ تیز کرے گا اور آسٹریلیا کو آخری سیشن کھلائے گا۔بظاہر میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔