مسقط،کرک اگین رپورٹ
رضوان کی کپتانی رائیگاں،یو اے ای کو ایشیا کپ کے حوالہ سے بڑا جھٹکا۔ایشیا کپ 2022 میزبان متحدہ عرب امارات کے لئے خواب بننے لگا،اس کی اپنے ملک میں ہونے والے بنیادی رائونڈ میں پہنچنے کی کوششوں کا بڑا دھچکا لگاہے۔عمان میں جاری 4 ٹیموں کے کوالیفائر میچ میں اسے کویت جیسی ٹیم سے سنسنی خیز شکست ہوگئی ہے۔
ایونٹ کے آغاز سے محض چند روز قبل قیادت کی تبدیلی گلے پڑی ہے۔نئےکپتان رضوان کے لئے بڑا دھچکا ثابت ہوا ہے۔
ورلڈکپ 2023،پاکستان نے بھارت کی ٹکٹ کٹوالی،سپرلیگ ٹیبل پوزیشن
مسقط میں کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات نے 5 وکٹ پر 173 اسکور کئے۔ چراغ سوری 88 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔محمد وسیم 35 کے ساتھ دوسرے بڑے ٹاپ اسکورر تھے۔
جواب میں کویتی ٹیم 53 رنزکے آغاز کے باوجود 100 تک 5 وکٹ گنواگئی تھی،ایک موقع پر 157 رنزپر 8 وکٹیں اڑ گئی تھیں۔173 پر 9 ویں وکٹ گری تو اسکور برابر تھا۔یو اے ای کو امید تھی کہ میچ ٹائی ہوجائے گا۔ایسا نہ ہوا۔ہدف ایک بال قبل چوکے کے ساتھ حاصل ہوگیا۔یوں کویت نے 1 وکٹ کی جیت رقم کی ہے۔
یواے ای نے رضا کی جگہ رضوان کو کپتان بنایاتھا لیکن یہ تجربہ ناکام گیا۔اب متحدہ عرب امارات ٹیم پیر کو سنگاپور اور بدھ کو ہانگ کانگ سے کھیلےگی۔
اس کوالیفائر کی ٹاپ ٹیم ایشیا کپ میں کوالیفائی کرے گی،جہاں پاکستان اور بھارت کے گروپ میں اسے شامل ہونا ہے،اس کا آغاز 27 اگست سے ہوگا۔