| | | | | | | | | | | | | | |

ورلڈکپ 2023،پاکستان نے بھارت کی ٹکٹ کٹوالی،سپرلیگ ٹیبل پوزیشن

عمران عثمانی کا تجزیہ

پاکستان نے مسلسل 8 واں ایک روزہ میچ جیتا ہے،مسلسل تیسری سیریز اپنے نام کی ہے۔اس طرح آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ پوائنٹس ٹیبل پر اس کی پیش رفت بہتر انداز میں ہوئی ہے۔اس سیریز کے اختتام پر پاکستان دوسرے نمبر پر نہیں آسکا بلکہ 120 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آیا ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ بنگلہ دیش کے بھی 18 میچز میں 120 پوائنٹس ہیں لیکن اس کا نیٹ رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے۔انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

نیوزی لینڈ 100 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور افغانستان ایک میچ زیادہ کھیلنے کے باعث 100 ہی پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔بھارت 99 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور ویسٹ انڈیز 90 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں جب کہ آسٹریلیا 70 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں نمبر پر ہیں۔آئرلینڈ 68 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں،سری لنکا  62 کے ساتھ 10 ویں اور جنوبی افریقا 49 پوائنٹس کے ساتھ 11 ویں پوزیشن پر ہے۔

آج رات نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی جاری سیریز کا آخری میچ ہے،اسی طرح کل بھارت اور زمبابوے کا تیسرا ایک روزہ میچ ہوگا،بھارت جیت گیا تو 109 پوائنٹس ہوجائیں گے،ادھر نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیز سے جیتا تو اس کے 110 ،ہارا تو کیویز 100 پر ہونگے اور ویسٹ انڈیز بھی 100 پر آجائے گا۔

چڑیاں کھیت چگتے رہ گئیں،پاکستان نیدرلینڈزسے ہارتےہارتے بچا

سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان 18 میچزمیں 120 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈکپ 2023 کا ٹکٹ کٹواگیا ہے۔اس کے ابھی 6 میچز باقی ہیں۔انگلینڈ،بنگلہ دیش اور پاکستان اگر چہ ٹاپ تھری پر ہیں لیکن تینوں ممالک کی 2،2 سیریز کے 6،6 میچزباقی ہیں۔اس کے مقابلہ میں  نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز سے جاری سیریز کے بعد 4 سیریز کے 12 میچز باقی ہیں۔بھارت کے بھی زمبابوے میچ کے بعد 3 سیریز کے 9 میچز اور ہیں۔آسٹریلیا کے 12 اور جنوبی افریقا کے 9 میچز باقی ہیں۔

سب سے زیادہ خطرے میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا ہیں۔ویسٹ انڈیز کا آخری میچ آج رات ہے،اس کی 8 سیریز کے 24 میچز مکمل ہوجائیں گے۔سری لنکا کےبھی باقی 6 میچز ہیں،62 پوائنٹس پر موجود اسے خوف رہے گا۔

سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان  محفوظ ہوگیا ہے؟ریس سے نیدرلینڈز،زمبابوے اور ہالینڈ باہر ہیں۔10 ٹیمیں باقی بچی ہیں۔بھارت میزبان ہونے کے ناطے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے۔9 میں سے 7 ٹیموں نے براہ راست جانا ہے۔سری لنکا اور ویسٹ انڈیز قریب باہر ہیں۔ویسٹ انڈیز تو پاکستان سے پیچھے رہے گا۔سری لنکا تمام 6 میچز جیتے تو پاکستان سے 2 پوائنٹس اوپر ہونگے،اس صورت میں کہ  پاکستان ٹیم تمام میچز ہارے۔

پاکستان کی 2 سیریز  نیوزی لینڈ سے جنوری 2023 اور افغانستان سے  فروری 2023 کی باقی ہیں۔

باقی ممالک کی سیریز اور حریف دیکھے جائیں تو کرک اگین یہاں کنفرم کررہا ہے کہ  پاکستان نے ورلڈکپ 2023 کے لئے بھارت کا ٹکٹ کٹوالیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *